‫‫کیٹیگری‬ :
27 May 2018 - 11:22
News ID: 436061
فونت
آیت الله مکارم شیرازی :
حضرت آ‌یت الله مکارم شیرازی نے کہا : اولاد کو نہیں چاہیئے کہ وہ اپنے ماں اور باپ کو گھر سے باہر کرے اور ان عظیم ہستی کو اولڈ ہاوس بھی نہیں بھیجنا چاہیئے کیوں کہ قرآن کریم فرماتا ہے کہ انسان کو اپنے والدین کے عمر دراز ہونے پر آزار و اذیت کا سبب نہیں ہونا چاہیئے ۔
آیت الله مکارم شیرازی

 

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق حوزہ علمیہ قم میں درس خارج کے مشہور و معروف استاد حضرت آیت الله ناصر مکارم شیرازی نے اپنی ایک تقریر میں والدین و اولاد کے حقوق کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا : جوانوں کو جاننا چاہیئے کہ اگر وہ اپنی زندگی میں خوشی اور سکون چاہتے ہیں اور چاہتے ہیں کامیابی کے دروازے ان پر ہمیشہ کھلے ہوں اور ان کی عمر طولانی ہو اور زندگی میں کامیابی حاصل کریں تو ماں اور باپ کو اپنے سے راضی کریں ۔

انہون نے وضاحت کی : والدین کی رضایت انسان کے تمام شعبہ حیات میں ترقی و کامیابی اور زندگی کے طولانی ہونے میں عجیب اثر رکھتی ہے ، بعض لوگ دیکھتے ہیں کہ گوشہ و کنار و مخلتف جوانب سے نقصان کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور ان کو اس مصیبت سے نکلنے کا کوئی راستہ نہیں ملتا لیکن وہ نہیں جانتے ہیں کہ ماں اور باپ ان سے راضی نہیں ہیں ، اپنی اولاد کے لئے ماں اور باپ کی طرف سے ایک دعا بہت ساری مشکلات کو حل کر دیتی ہے اور بند دروازے کو کھول دیتی ہے ۔

حوزہ علمیہ قم میں درس خارج کے مشہور و معروف استاد نے اس بیان کے ساتھ کہ ماں اور باپ کو اذیت و آزار پہوچانا اور ان کی بے حرمتی صحیح نہیں ہے بیان کیا : ایک شخص پیغمبر اکرم (ص) کی خدمت میں آیا اور کہا کہ میرے والد نے مجھے ایک گھر ھدیہ کیا تھا اور اب  وہ چاہتے ہیں مجھ سے واپس لے لیں تو پیغمبر اکرم (ص) نے فرمایا کہ ان کو ایسا نہیں کرنا چاہیئے یہ غلط ہے لیکن ماں اور باپ سے صحیح رویہ سے پیش آو ان کی اہانت و بے حرمتی نہیں ہونی چاہیئے ۔

انہوں نے اپنی گفت و گو کے سلسلہ کو جاری رکھتے ہوئے کہا : امام صادق (ع) فرماتے ہیں کہ انسان کو اپنے ماں اور باپ پر تیز نگاہ نہیں کرنا چاہیئے بلکہ ان کی نگاہ رحمت و محبت کی نگاہ ہونی چاہیئے ، اس سے معلوم ہوتا ہے کہ اسلام ماں اور باپ کے سلسلہ میں کس حد تک باریکی پر توجہ رکھتا ہے ، ماں اور باپ کے احترام کا خیال کرنا دنیا اور آخرت میں انسان کی کامیابی کا سبب ہوتا ہے ۔/۹۸۹/ف۹۷۴/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬