‫‫کیٹیگری‬ :
29 May 2018 - 16:38
News ID: 436090
فونت
تہران سے اکتیسویں انٹرنیشنل کتاب میلے سے خرید کر آستان قدس رضوی کے میوزیم و لائبریری آرگنائزیشن میں مطبوع و الکٹرونیکی۳۸ہزار نسخے اضافہ کیے گئے۔
آستان قدس رضوی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق آرگنائزیشن کی کتابداری خدمات ادارے کے سربراہ نے اس بیان کے ساتھ خبردی: آستان قدس رضوی کی مرکزی لائبریری نے اس کتاب میلے میں حاضر ہوکر مطبوع و الکٹرونیکی مختلف موضوعات میں جیسے اسلامی علوم، انسانی علوم، تاریخ ، ادبیات،ایران شناسی وغیرہ میں 38ہزار نسخوں کی خریداری کی۔

عیسی اختری طوسی نے آرگنائزیشن کے مشاور و عہدے داروں کے حضور آستان قدس رضوی کی لائبریری میں ضرورت کے تحت کتابوں کی خریداری ہوئی ہے ، کہا: یہ کتابیں مختلف زبانوں فارسی، عربی، انگلش وغیرہ میں مرکزی لائبریری و خصوصی سیکشن کے لیے خریدی گئیں ہیں۔

انہوں نے خریدی گئی کتابوں کی تعداد کے متعلق کہا: 33 ہزار سے زیادہ کتابیں فارسی زبان میں اس آرگنائزیشن کی متعدد لائبریریوں کے لیے خریدی گئی ہیں اور جن میں سے 2700 کتابیں بچوں اور نوجوانوں سے متعلق ہیں۔

اختری طوسی نے اسی طرح3 ہزار عربی زبان میں اور350 نسخے انگلش میں اور 1500 آڈیو ویڈیو نسخوں کی طرف اشارہ کیا اور کہا: یہ تمام آثار ملکی و غیرملکی معتبر ناشرین سے خریدے گئے ہیں۔

اختری طوسی نے ان کتابوں کے خریدنے کے لیے مختلف کمیٹیوں کی  طرف اشارہ کیا اور کہا: اس آرگنائزیشن کے عہدے دار سات گروہ میں تقسیم ہوکر فارسی و عربی و انگلس زبانوں اور آڈیو ویڈیو اور بچوں کے لیے خریدنے کے لیے کتاب میلے میں حاضر ہوئے  تاکہ لائبریری کے محققین و اہل ذوق حضرات کے ضرورت کو پورا کیا جاسکے۔

آستان قدس رضوی کے لائبریرین نے اس آرگنائزیشن کی لائبریریوں کی ضرورت کے متعلق کہا: کتابوں کے خریدار ایک خاص ہدف کے تحت کتاب میلے میں گئے کہ جنہوں نے منابع کی تحقیق کے ساتھ اس بات کا خیال رکھتے ہوئے کہ تکراری کتابیں نہ خریدی جائیں، آئین نامہ اور مرتب سازی کے تحت اس کتاب میلے سے ضروری مطبوع و الکٹرونک کتابوں کی خریداری کی ہے ۔

قابل ذکر ہے کہ آستان قدس رضوی کی لائبریری ایک ہزار سالہ قدیمی لائبریری ہے کہ جو دنیا کی ایک عظیم لائبریری شمار کی جاتی ہے کہ جس کے 28800میٹر مربع میں مطالعہ و ثقافتی سینٹر ز واقع ہیں اور اس سے پورے ملک میں 51 دیگر لائبریریاں ملحق ہیں، اس طرح ملک کی لائبریوں میں اس کو مرکزیت حاصل ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬