‫‫کیٹیگری‬ :
03 June 2018 - 15:03
News ID: 436144
فونت
عبد الملک الحوثی :
اسلامی تنظیم انصار اللہ کے سربراہ نے کہا کہ اسرائیل یمن پر مسلط کردہ جنگ میں سعودی عرب کا اتحادی اور حامی ملک ہے ۔
عبد الملک الحوثی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یمن کی اسلامی تنظیم انصار اللہ کے سربراہ عبد الملک الحوثی نے یمن کے آسمان پر اسرائیلی جنگی طیاروں کی نگرانی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل یمن پر مسلط کردہ جنگ میں سعودی عرب کا اتحادی اور حامی ملک ہے۔

انصار اللہ کے سربراہ نے کہا کہ یمنی فورسز اور قبائل نے الحدیدہ کے آسمان پر اسرائیلی جنگی طیاروں کا مشاہدہ کیا ہے اور یمن کے خلاف جنگ میں اسرائیل سعودی عرب کی بھر پور حمایت کررہا ہے ۔

انھوں نے کہا کہ سعودی عرب نے یمنی عوام کے خلاف سنگین مظالم اور بھیانک جرائم کا ارتکاب کیا ہے ۔ سعودی عرب نے یمن کی شہری آبادی، مساجد، مدارس، اسپتالوں اور دیگر تاریخی اور مذہبی مقامات کو نشانہ بنا کر تباہ کردیا ہے۔

انھوں نے کہا کہ یمنی عوام سعودی عرب کے وحشتناک جرائم کو کبھی فراموش نہیں کریں گے۔

عبد الملک الحوثی نے کہا کہ سعودی عرب کے حکام اور وہابی دہشت گرد درحقیقت خطے میں امریکہ کے نوکر اور غلام ہیں۔

انھوں نے کہا کہ جس طرح شام میں سرگرم وہابی دہشت گردوں کا اسرائیل سے قریبی رابطہ فاش ہوگیا اور وہ رسوا ہوگئے ،اسی طرح سعودی عرب اور اس سے منسلک وہابی دہشت گردوں کا اسرائیل سے قریبی تعاون اور رابطہ ہے اور سعودی عرب کے حکمراں عنقریب رسوا ہو جائیں گے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬