‫‫کیٹیگری‬ :
10 June 2018 - 17:16
News ID: 436232
فونت
حجت الاسلام شیخ نیئرعباس:
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے رہنما نے کہا کہ مسلمانوں کے باہمی انتشار نے اسرائیل کو جری بنادیا ہے اور فلسطین کے مظلوم عوام ان کی گولیوں کا نشانہ بنے ہوئے ہیں۔اسرائیل کی نابودی تک فلسطین کے مظلوم عوام کو حمایت جاری رکھیں گے۔
شیخ نیئرعباس

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے رہنما شیخ نیئر عباس مصطفوی نے آئی ایس او نومل یونٹ کے زیر اہتمام نکالی گئی القدس ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عالمی استکبار نت نئی سازشوں کے ذریعے مسلمانوں کے درمیان نفاق کے بیج بو رہا ہے ۔جس دن مسلمان عالمی استکبار امریکہ اور اس کے حواریوں سے جان چھڑائیں گے امن و استحکام اور خوشحالی ان کے قدم چومے گی۔

عالمی سامراج کے پنجوں سے خود کو چھڑانے کیلئے عزم و ہمت اور حوصلے کی ضرورت ہے اگر مسلمان خدا پر بھروسہ کرکے ان کے سامنے کھڑے ہونگے ان کی تمام سازشیں دم توڑ لیں گی۔افسوس بات کا ہے کہ آج مسلمان ہی مسلمان کا دشمن بنا ہوا ہے اور غیروں کے ہاتھوں کا کھلونا بنا ہوا ہے۔آج شام، یمن،کشمیر اور افغانستان میں بے گناہ مسلمانوں کا قتل عام کیا جارہا ہے ۔

مظلوم فلسطینی بچے،بوڑھے ،مرد و خواتین ظلم و بربریت کی چکی میں پسے جارہے ہیں اور غاصب اسرائیل کے مظالم کو روکنے اور ان ظالم ہاتھوں کو کاٹنے کیلئے کوئی میدان میں نہیں جبکہ او آئی سی محض ایک قرارداد پر اکتفا کرکے اپنے اجلاس برخاست کررہی ہے جو کہ مسلمانوں کے کیلئے شرمناک عمل ہے۔

انہوں نے کہا کہ ظلم کے خلاف آواز بلند کرنا ہر مسلمان کا شرعی فریضہ ہے اور آج کا یہ دن فلسطین کے عوام کے حق میں آواز بلند کرنے کا دن ہے ،یہ دن ظالم قوتوں سے نفرت اور مظلوموں سے ہمدردی کا دن ہے۔انشاء اللہ فلسطین غاصب صیہونیوں کے پنجوں سے آزاد ہوگا اور بیت المقدس پر اسلام کا پرچم لہرایا جائیگا۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬