‫‫کیٹیگری‬ :
23 June 2018 - 12:33
News ID: 436350
فونت
جیمز کومی:
امریکی ایف بی آئی کے سابق سربراہ جیمز کومی نے کہا ہے کہ ٹرمپ امریکہ کے بدترین صدر ہیں۔
ڈونالڈ ٹرمپ

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، انھوں نے ایل بی سی ٹیلی ویژن سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کے موجودہ صدر ٹرمپ اپنے ٹوئٹ میں ہمیشہ قانون کی حکمرانی کو چیلنج کرتے رہتے ہیں۔جیمز کومی نے ٹرمپ کے رویّے کو تشویشناک قرار دیا اور کہا کہ وہ صرف ٹوئٹ کر کے امریکہ کے امور نہیں چلا سکتے۔

جیمز کومی اور ٹرمپ کے درمیان حالیہ دنوں ایک دوسرے کے خلاف بیان بازی ہوتی رہی ہے۔ ٹرمپ نے دو ہزار سترہ میں انتخابات کے حوالے سے ٹرمپ اور روس کے درمیان کمپیئن رابطہ ہونے کے مسئلے کو لے کر جیمز کومی کو ایف بی آئی کی سربراہی سے برطرف کر دیا تھا۔ یہ ایسی حالت میں ہے کہ الیکشن کے اسی مسئلے میں ٹرمپ کے داماد اور ان کے بڑے بیٹے کو امریکی کانگریس اور سینیٹ میں طلب کر لیاگیا ہے۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬