‫‫کیٹیگری‬ :
26 June 2018 - 17:27
News ID: 436393
فونت
اسلامی جمہوریہ ایران اور روس کے وزرائے خارجہ نے جوہری معاہدے کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
ایران جوہری معاہدہ

 رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران اور روس کے وزرائے خارجہ نے ایک ٹیلی فونک رابطے کے دوران جوہری معاہدے کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

روسی دفتر خارجہ کے مطابق، محمد جواد ظریف نے گزشتہ روز اپنے روسی ہم منصب سرگئی لاوروف کے ساتھ ایک ٹیلی فونک رابطے میں کچھ بین الاقوامی اور علاقائی مسائل پر بات چیت کی۔

اس ٹیلی فونک مذاکرات کا اہم محور بحیرہ کیسپیئن کے ممالک کا پانچواں سربراہی اجلاس کے انعقاد کے لیے ضروری اقدامات کی فراہمی اور جوہری معاہدے کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لینا تھا۔

بحیرہ کیسپیئن کے ممالک کا پانچواں سربراہی اجلاس اگست کے مہینے میں قازقستان میں منعقد ہوگا جس کا مقصد ممالک کے درمیان قانونی نظام کو حتمی شکل دینا ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬