رسا نیوز ایجنسی کی عالمی سرویس کی رپورٹ کے مطابق، انصارالله یمن کے سیاسی شعبہ کے ذمہ دار محمد البخیتی نے یہ کہتے ہوئے کہ مقابلہ یمنی فورسز کے حق میں آگے بڑھ رہا ہے تاکید کی کہ مغربی ساحل پر یمنی جنگجووں کو برتری حاصل ہے ۔
البخیتی نے المیادین ٹی وی سے گفتگو کے دوران حزب الله کے لبنان کے جنرل سکریٹری سید حسن نصرالله کے بیان کی جانب اشارہ کیا اور کہا: ہم ، آپسے وعدہ کرتے ہیں کہ دشمن کو یمن کے ساحل سے نکال کر دم لیں گے اور تحقیر آمیز صلح نامہ کو قبول نہیں کریں گے ۔
انہوں نے مزید کہا: ہماری تجلیل اور تعریف میں سید حسن نصرالله کا بیان ، ہمارے لئے باعث فخر و مباہات ہے اور ہمارے جزبات پر اثر انداز ہے ۔
واضح رہے کہ حزب الله کے لبنان کے جنرل سکریٹری سید حسن نصرالله نے گذشتہ جمعہ کو اپنے بیان میں یہ کہتے ہوئے کہ ریاض اور ابوظبی آگاہ رہیں کہ وہ ایک شکست ناپذیر اور تسلیم نہ ہونے والی ملت سے روبر ہیں، یمنی فورسز کو خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ اے کاش ہم بھی آپ کے ساتھ لڑ پاتے ۔ /۹۸۸/ ن ۹۷۸