‫‫کیٹیگری‬ :
10 July 2018 - 19:53
News ID: 436576
فونت
حجت الاسلام والمسلمین فاطمی نیا :
حوزہ علمیہ کے استاد نے بیان کیا : تمام واجبات کو انجام دینے کی نیت صرف خداوند عالم کے حکم کی اطاعت ہونی چاہیئے ؛ سب سے اعلی و عظیم نیت یہ ہے کہ انسان خداوند عالم کی صرف اس لئے عبادت کرتا ہے کہ وہ قابل عبادت ہے ۔
فاطمی نیا

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق حوزہ علمیہ کے مشہور و معروف استاد حجت الاسلام والمسلمین سید عبد الله فاطمی نیا نے مسجد جامع ازگل میں منعقدہ اپنے جلسہ میں صحیفہ سجادیہ کے نایاب مطالب کو بیان کرتے ہوئے کہا : دعاوں کو روح کی ترقی کے لئے پڑھی جانی چاہیئے اور اطمینان رکھیں کہ اس کا ثواب آپ کو عطا کی جائے گی ۔

انہوں نے وضاحت کی : تمام واجبات کو انجام دینے کی نیت صرف خداوند عالم کے حکم کی اطاعت سے ہونی چاہیئے ؛ سب سے اعلی و عظیم نیت یہ ہے کہ انسان خداوند عالم کی صرف اس لئے عبادت کرتا ہے کہ وہ قابل عبادت ہے ۔ صحیفہ سجادیہ امام معصوم علیہ السلام کی طرف سے بیان ہوئے دعاوں کے مجموعہ ہونے کے دلائل میں سے ایک دلیل یہ ہے کہ عاشورہ کے روز کی تمام سختی و مصیبت و مصائب کو نزدیک سے تحمل کرنے کے با وجود حضرت حق سے قلبی لگاو و محبت میں ذرہ برابر بھی کمی نہ ہونا ہے ۔

حوزہ علمیہ کے استاد نے بیان کیا : خداوند عالم سے انبیاء و اولیا اور ہمارے اماموں کی محبت و وابستگی پائدار و ثابت رہا ہے اس کے با وجود کے خداوند عالم نے ان حضرات کو سخت ترین امتحانات میں مبتلی کیا ہے ۔ خداوند عالم کے امتحانات ختم ہونے والے نہیں ہیں ۔ بلکہ امتحانات ہمیشہ ہوتے ہیں مگر ہر شخص کے لئے اس کی کیفیت جدا ہوتی ہے ۔

انہوں نے اپنی گفت و گو کے سلسلہ کو جاری رکھتے ہوئے بیان کیا : امام سحاد علیہ السلام نے فرمایا ہے کبھی بھی خداوند عالم سے یہ طلب نہ کرو کہ وہ تم کو امتحان و آزمایش میں مبتلی نہ کرے بلکہ ہمیشہ خداوند عالم سے یہ دعا کرو کہ وہ گمراہ ہونے والے امتحان میں مبتلی نہ کرے ۔  

حجت الاسلام والمسلمین فاطمی نیا نے بیان کیا : بہت سارے لوگ الہی امتحانات کے روبرو ہونے سے اپنا ایمان و قلبی یقین کھو دیتے ہیں اور کج فکری میں مبتلی ہو جاتے ہیں ۔ اولیای الہی میں کسی نے بھی مصائب و مشکلات میں خداوند عالم سے اپنے موت کی دعا نہیں کی ہے ؛ خداوند عالم سے موت کی دعا کرنا ایک قبیح عمل ہے اور یہ قابل مذمت ہے ۔

حوزہ علمیہ کے مشہور و معروف استاد نے بیان کیا : اپنے دعاوں میں خداوند عالم سے نماز شب پڑھنے کی توفیق طلب کرے ، گناہ و گمراہ کن چیزوں سے دور رکھنے کی دعا مانگے ، مشکلات و مصائب میں صبر ، قرب الہی و ترقی الی اللہ کی نیت سے عبادت کی توفیق چاہے ، اچھے و نیکی کے ساتھ اپنی نیک عاقبت طلب کرے تا کہ خداوند عالم ان چیزوں کو جو ایک انسان کے شان کے مطابق اس کے اعلی مقام و مزلت تک پہوچنے کا ہو وہ ہم لوگوں کو عنایت کرے ۔

انہوں نے اپنی گفت و گو کے اختمامی مراحل میں بیان کیا : صحیفہ سجادیہ میں امام سجاد علیہ السلام کی دعاوں نے ہم لوگوں کو خداوند عالم سے دعا کرنا اپنے پروردگار سے راز و نیاز کرنا اور اس سے حاجت طلب کرنے کا طریقہ بیان کیا ہے تا کہ جان لیں کہ کون سی چیز حقیقت میں اس سے طلب کرنے اس سے مانگنے کے قابل ہے اور یہ کہ ہر چھوٹی و غیر اہم چیزوں کے حصول کے لئے اس معبود کے بارگاہ میں صدا بلند نہ کریں ۔/۹۸۹/ف۹۷۱/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬