‫‫کیٹیگری‬ :
15 July 2018 - 16:24
News ID: 436607
فونت
فرانس کا جوان امام رضا ع کے روضہ مبارک میں کلمہ شہادتین زبان پر جاری کر کے اسلام سے مشرف ہوا۔
 اہلسنت زائرین امام رضا(ع)

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امام رضا ع کے روضہ مبارک کے ادارہ زائرین غیر ایرانی کے آفس میں دین اسلام سے مشرف ہونے والا تازہ مسلمان نے بیان کیا : میں بچپن سے فرانس کے مشرقی علاقے میں مقیم تھا اور وہیں پر کافی مسلمانوں سے میرے تعلقات تھے اور ان سے میں نے اسلام کی ثقافت و تعلیمات حاصل کی ۔

تازہ مسلمان قبول کرنے والے شخص نے اس بیان کے ساتھ کہ میرا خاندان تمام ادیان و مذاہب کو ایک تفریحی اور کھیل کی نگاہ سے دیکھتا ہے جب کہ تمام ادیان میں بہت سے مشترک نکات پائے جاتے ہیں، وضاحت کی : میں نے کاروبار کے سلسلے میں بہت سے مسلم ممالک کا سفر کیا ہے اور دین اسلام سے روز بروز آشنا تر ہوتا گیا اور میں نے عیسائیت و اسلام میں بہت سے مشترک نکات محسوس کئے ۔

انہوں نے اس بیان کے ساتھ کہ میں نے اسلام و عیسائیت دونوں ادیان کے متعلق کافی مطالعہ کیا تاکید کی : میں پہلے عیسائی تھا لیکن مجھ کو عیسائی مذہب کے بارے میں کچھ خاص معلومات نہیں تھیں لہذا مجھ کو دین اسلام میں زندگی بسر کرنے کے بہترین طریقے نظر آئے  اور پھر یہ دین مجھے اچھا لگنے لگا لہذا میں نے اس دین کو قبول کرلیا۔

فرانس کے اس جوان نے بیان کیا : تمام انسان اپنی زندگی کے تمام شعبوں میں تکامل و ترقی چاہتا ہے اور اسلام اس سلسلے میں ایک مضبوط دین ہے اور انسان کی ترقی و ارتقاء کے لیے بہت سے نکات و دستورات بیان کرتا ہے ۔

تازہ مسلمان ہوئے فرانس کے جوان نے کہا : اگر چہ دین کی بات میرے لئے بہت اہمیت رکھتی ہے لیکن پھر بھی ایک ایرانی خاتون سے میرے تعلقات اسلام کو پہنچاننے میں بہت زیادہ مفید ثابت ہوئے اور میں نے ارادہ کیا کہ بہتر زندگی کے لئے اسلام کو قبول کرلیا جائے۔

اس جدید مسلمان نے اس بات پر تاکید کرتے ہوئے کہ میرا اسلام لانا میرا ذاتی عمل ہے کسی کے دباؤ میں نہیں ہے ہاں میں نے شادی اسی دین کو قبول کرنے کے لئے ایک ایرانی مسلمان خاتون سے کی ہے  کہا : میں چاہتا ہوں اسلام اور شیعہ مذہب کے متعلق اور زيادہ معلومات حاصل کروں اور کوشش کروں کہ بہتر و مفید انسان بن جاؤں ۔

انہوں نے مغربی ممالک کے اسلام اور مسلمانوں پر تہمت اور حملات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے بیان کیا : اپنے اور دوسروں کے لئے مفید ہونا اور حقیقی اسلام کی طرف راہنمائی اپنی رفتار و کردار کے ذریعہ دشمنوں سے مقابلہ اور جنگ کی بہترین روش ہے ۔

اس جدید مسلمان نے مزید کہا: آج میرے لئے زندگی کے آغاز کا پہلا دن ہے اور میں خداوندعالم سے چاہتا ہوں کہ اس مقدس مکان میں اسلام و شیعہ مذہب کے متعلق میری درک و فہم کو زيادہ کر دے۔/۹۸۹/ف۹۷۳/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬