رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق حوزہ علمیہ و یونیورسیٹی کے مشہور و معروف استاد حجت الاسلام والمسلمین ناصر رفیعی نے حضرت عبدالعظیم حسنی (ع) کے مقدس روضہ مبارک میں حضرت معصومہ قم (س) کی روز ولادت کی مناسبت سے منعقدہ تقریب میں تقریر کرتے ہوئے امام کی اولاد کا احترام کرنے کے وجوہات کو بیان کرتے ہوئے کہا : امام کی اولاد واجب التعظیم ہیں کیوں کہ وہ پیغمبراکرم (ص) کے نسل سے اور ان کا شمار ان کی اولاد میں ہوتا ہے ۔
انہوں نے وضاحت کی : امام کی اولادیں مقام و منزلت میں ایک دوسرے سے فرق رکھتی ہیں مثال کے طور پر ہم لوگوں کے پاس حضرت معصومہ قم (س) کی طرح امام کی اولاد نہیں ہیں کہ ان کی ولادت سے پہلے ان کی زیارت کے سلسلہ میں سفارش کی گئی ہے لہذا امام موسی کاظم علیہ السلام کی اولاد میں مقام و منزلت و رتبہ میں امام رضا علیہ السلام کے علاوہ حضرت معصومہ قم (س) سب سے افضل ہیں ۔
حجت الاسلام والمسلمین رفیعی نے علم و فن و دانش کا ہونا امام کی اولاد کے مقام و منزلت کی دلائل میں سے جانا ہے اور بیان کیا : حضرت عبدالعظیم حسنی (ع) ایک عالم فقیہ تھے کہ جو امام معصوم کے چار نسل سے پہوچتے ہیں ۔ وہ محدث تھے اور حدیث نقل کرنے اور قرآن کریم کی تعلمات کا خاص اہتمام کرتے تھے ۔
حوزہ علمیہ کے استاد نے امام کی اولاد کے احترام کی دوسری دلیل امام معصوم علیہم السلام کے ذریعہ تعریف و تمجید بیان کیا اور کہا : امام معصوم علیہ السلام حضرت شاہ عبدالعظیم (ع) کے سلسلہ میں فرماتے ہیں : عبدالعظیم (ع) کی زیارت کا ثواب امام حسین علیہ السلام کی زیارت کے برابر ہے ؛ امام سجاد علیہ السلام فرماتے ہیں : قیامت کے روز سب لوگ ہمارے چچا حضرت عباس کے مقام کو دیکھ کر حیرت میں رہے نگے ؛ اس وجہ سے امام معصوم کی طرف سے تعریف و تمجید امام کی اولاد کے مقام و منزلت کو بلندی عطا کرتی ہے ۔ چار امام معصوم نے حضرت معصومہ قم (س) کی تعریف و تمجید اور ان کی سفارش کی ہے ۔
مقام و رتبہ میں اضافہ کی دوسری دلیل اولاد امام کی طرف سے قربانی پیش کرنا جانا ہے اور کہا : حضرت عباس علیہ السلام نے اپنا ہاتھ امام معصوم کے دفاع میں پیش کیا اور اسی طرح حضرت عبدالعظیم حسنی (ع) نے امام معصوم کی وجہ سے اپنے گھر کو جھوڑ کر ہجرت اختیار کی اور اہل بیت علیہم السلام کے مکتب کے فروغ میں اپنی زندگی وقف کر دی ۔
حجت الاسلام والمسلمین رفیعی نے شہادت کو اولاد امام کی منزلت میں اضافہ کی دوسری دلیل جانا ہے اور بیان کیا : حدیث کو نقل کرنا بھی دوسرے امور میں سے ہے جو اولاد امام کی مقام و منزلت کو بلند کرتی ہے حضرت معصومہ قم (س) محدث تھیں ، اسی طرح امام کی اولاد کا احترام و برکت کے لئے دو دوسری دلیل بھی بیان کی گئیں ہیں ، حضرت معصومہ قم (س) کے کرامات کسی پر پوشیدہ نہیں ہے اور لوگوں نے اس عظیم بی بی سے بہت زیادہ کرامات دیکھا ہے ۔
حوزہ علمیہ کے استاد نے اس بیان کے ساتھ کہ اولاد امام قیامت میں شفاعت کا مقام رکھتے ہیں بیان کیا : امام جعفر صادق علیہ السلام فرماتے ہیں : تمام شیعہ حضرت معصومہ قم (س) کی شفاعت سے بہشت میں جا سکتے ہیں ؛ حضرت معصومہ قم (س) اولاد امام میں سے سب مشہور و اعلی مقام کی حامل ہیں اسی طرح ان کے لئے زیادت نامہ میں بیان ہوا ہے ۔
انہوں نے وضاحت کی : حضرت معصومہ قم (س) بہت ولایت مدار تھیں اور یہ سبب ہوا کہ ان کا مقام ومنزلت بلند ہو ، حضرت عبد العظیم (ع) بھی ولایت مدار تھے اسی وجہ سے ان کا مقام ، ان کی زیارت کا ثواب بہت زیادہ ہے ۔/۹۸۹/ف۹۷۰/