‫‫کیٹیگری‬ :
25 July 2018 - 13:52
News ID: 436690
فونت
آسمان امامت اور ولایت کے آٹھویں درخشاں ستارے اور پیغمبر اسلام (ص) کے فرزند اور آٹھویں جانشین حضرت امام علی بن موسی رضا علیہ السلام کا یوم ولادت ایران اور پورے عالم اسلام میں عقیدت اور احترام کے ساتھ منایا جارہا ہے۔
 امام رضا علیہ السلام

رسا ںیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آسمان امامت اور ولایت کے آٹھویں درخشاں ستارے اور پیغمبر اسلام (ص) کے فرزند آٹھویں جانشین حضرت امام علی بن موسی رضا علیہ السلام کا یوم ولادت ایران اور پورے عالم اسلام میں عقیدت اور احترام کے ساتھ منایا جارہا ہے۔ اسم وقع پر اسلامی جمہوریہ ایران کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں جشن و سرور کا سماں ہے۔ اس موقع پر موقع پر ایران کے تمام  شہروں خاص طور پر مشہد مقدس اور قم المقدس  کو انتہائی خوبصورتی کے ساتھ سجایا گیا ہے اور لوگ جگہ جگہ مٹھائیاں اور شربت تقسیم کرکے ایک دوسرے کو مبارکباد پیش کررہے ہیں-

آج مشہد مقدس میں لاکھوں ایرانی اور غیر ایرانی زائرین حرم رضوی کی زيارت کے لئے پہنچ چکے ہیں۔ یکم ذی القعدہ جناب فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیھا کے یوم ولادت باسعادت سے گیارہ ذی القعدہ حضرت امام رضاعلیہ السلام کے یوم ولادت باسعادت تک کے ایام کو عشرہ کرامت کے طور پر منایا جارہا ہے -

مشہد مقدس اس وقت زائرین اور عاشقان اہل بیت عصمت و طہارت سے چھلک رہا ہے اور ہر طرف جشن و سرورکا سماں ہے حرم مطہر کو انتہائی خوبصورتی کے ساتھ چراغاں کیاگیا ہے ۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے علاوہ دوسرے ممالک میں بھی حضرت امام رضآ علیہ السلام کی ولادت باسعادت کی مناسبت سے جشن منایا جارہا ہے عراق، شام، ترکی، پاکستان، افغانستان، ہندوستان، لبنان، سعودی عرب ، یمن، کویت، قطر، بحرین، متحدہ عرب امارات، عمان، آذربائیجان سمیت کئی ایشیائی ، امریکی اور یورپی ممالک میں بھی ضامن آہو کی ولادت کیم ناسبت سے جشن منایا جارہا ہے۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬