24 July 2018 - 14:58
News ID: 436685
فونت
گنگ شوانگ :
چین نے اسلامی جمہوریہ ایران اور امریکہ کے درمیان اختلافات کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنے پر زور دیا ہے۔
گنگ شوانگ

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق چین نے اسلامی جمہوریہ ایران اور امریکہ کے درمیان اختلافات کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنے پر زور دیا ہے۔

ترجمان دفترخارجہ 'گنگ شوانگ' نے پیر کے روز ملکی اور غیرملکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہےکہ تہران اور واشنگٹن کو چاہئے کہ سفارتکاری اور بات چیت کے ذریعے باہمی مسائل کو حل کریں۔

انہوں نے ایران مخالف امریکہ کی حالیہ دھکمیوں پر چینی مؤقف سے متعلق مزید کہا کہ چین تمام ممالک سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ عالمی قوانین کے دائرے میں رہتے ہوئے پُرامن طریقوں سے آپس کے اختلافات کو حل کریں۔

یاد رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ روز صدر اسلامی جمہوریہ ایران ڈاکٹر حسن روحانی کے انتباہ کے جواب میں کہا کہ ہرگز اور دوبارہ امریکہ کو دھمکی نہ دیں۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬