رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق قائد ملت جعفریہ پاکستان حجت الاسلام سید ساجد علی نقوی نے ایران کے مقدس شہر قم میں حوزہ علمیہ قم میں درس خارج کے مشہور و معروف استاد و بزرگ مرجع تقلید حضرت آیت اللہ العظمی صافی گلپائیگانی سے ان کے آفس میں ملاقات کی ۔
حوزہ علمیہ قم میں قیام کے دوران قائد ملت جعفریہ پاکستان نے حضرت آیت اللہ العظمی صافی گلپائیگانی سے ملاقات میں پاکستان کی موجودہ صورت حال پر تبادلہ خیال کیا ۔
اس ملاقات کے دوران قائد ملت جعفریہ پاکستان نے حوزہ علمیہ قم المقدسہ کی علمی و تحقیقی کاوشوں کو قابل تقدیر اور دنیائے اسلام کے لیے اہم قرار دیا۔ دونوں رہنماوں نے دنیائے اسلام کے مختلف امور پر باہمی تبادلہ خیال کیا۔
حضرت آیت اللہ العظمی صافی گلپائیگانی نے پاکستان اور پاکستانی عوام کے لیے نیک تمناوں کا اظہار کیا اور اتحاد بین المسلمین پر مزید تاکید کرتے ہوئے پاکستان میں اتحاد و وحدت کی فضا کو قابل تقدیر و تشکر قرار دیا۔/۹۸۹/ف۹۴۰/