‫‫کیٹیگری‬ :
07 August 2018 - 13:17
News ID: 436801
فونت
چینی پروفیسر:
چینی یونیورسٹی کے پروفیسر اور عالمی تجارتی امور کے ماہر کا کہنا ہے کہ ایرانی معیشت بحرانوں کے سامنے مضبوط ہے اور اس کے ذریعے امریکی پابندیوں کو ناکامی کا سامنا ہوگا۔
چنگی سو

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق چینی یونیورسٹی کے پروفیسر اور عالمی تجارتی امور کے ماہر کا کہنا ہے کہ ایرانی معیشت بحرانوں کے سامنے مضبوط ہے اور اس کے ذریعے امریکی پابندیوں کو ناکامی کا سامنا ہوگا۔

یہ بات ''چنگی سو'' جو چین کی سماجی سائنس اکیڈمی کے ڈائریکٹر برائے عالمی تجارت بھی ہیں، نے ارنانیوز ایجنسی کے نمائندے کے ساتھ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایرانی معیشت بغیر کسی مشکل کے امریکی پابندیوں کو پس پار کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جوہری معاہدے سے امریکی علیحدگی کے بعد اس نے ایران پر یکطرفہ طور پر پابندیاں عائد کیں جبکہ عالمی برادری اس پر اتفاق نہیں رکھتی لہذا ان پابندیوں کے اثرات کم ہوں گے۔

چینی پروفیسر کا کہنا تھا کہ دنیا کے بڑے ممالک بشمول روس، چین اور یورپی یونین نے امریکی پابندیوں کی مخالفت کرتے ہوئے ایران کے ساتھ اقتصادی روابط کو برقرار رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

انہوں نے ایران چین قریبی تعلقات کا حوالہ دیتے ہوئے مزید کہا کہ امریکی پابندیاں ان تعلقات کو متاثر نہیں کرسکتیں بلکہ ایران اور چین کے درمیان معاشی تعاون کا سلسلہ جاری رہے گا۔

پروفیسر چنگی سو نے کہا کہ اگر مستقبل میں یورپی ممالک بھی ممکنہ طور پر ایران جوہری معاہدے سے نکل جائیں تو اس صورتحال سے بھی ایران اور چین کے تعلقات متاثر نہیں ہوں گے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬