‫‫کیٹیگری‬ :
10 August 2018 - 11:00
News ID: 436829
فونت
امریکی سینٹیر برنی سینڈرز نے حکومت امریکا کو یمن کے خلاف وحشیانہ سعودی جرائم میں برابر کا شریک قرار دیا ہے۔
یمن

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سینیٹر برنی سینڈرز نے کہا کہ امریکی حکومت یمن پر حملے میں سعودی اتحاد کی حمایت کرکے یمن پر جارحیت اور وحشیانہ جرائم میں شریک ہے۔ انھوں نے جمعرات کو یمن کے اسکولی بچوں کی بس پر سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں کے حملے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ واشنگٹن سعودی اتحاد کو اسلحے سپلائی کرتا ہے اور اتحاد کے جنگی طیاروں کی فیولنگ میں مدد کرتا ہے بنا برین اس حملے میں وہ بھی برابر کا شریک ہے۔

قابل ذکر ہے کہ یمن کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ جمعرات کو صوبہ صعدہ کے علاقے ضحیان میں اسکولی بچوں کی بس پر جارح سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں کےحملے میں پچاس افراد شہید اور ستتر زخمی ہوئے ہیں ۔یمن کی وزارت صحت نے بتایا ہے کہ اس حملے کے بعد سعودی اتحاد کے حملوں میں شہید ہونے والے یمنی بچوں کی تعداد تین ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔ /۹۸۸/ ن۹۷۹

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬