‫‫کیٹیگری‬ :
11 August 2018 - 14:27
News ID: 436844
فونت
آیت ‌الله محمد تقی مدرسی :
سرزمین عراق مرجع تقلید نے ایرانیوں اور عراقیوں کے درمیان اختلاف ڈالنے کی کوشش کو مشکوک بتایا ۔
آیت الله سید محمد تقی مدرسی

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، سرزمین عراق کے معروف مرجع تقلید آیت ‌الله محمد تقی مدرسی نے اپنے ایک بیان میں اس بات کی تاکید کی کہ ایرانیوں اور عراقیوں کے درمیان اختلاف ڈالنے کی کوشش کو مشکوک ہے ۔

انہوں نے یہ کہتے ہوئے کہ ایران اور عراق کے تعلقات برادرانہ تھے اور برادرانہ رہیں گے کہا: ایران اور عراق کے تعلقات اس سے کہیں زیادہ محکم ہیں کہ چھوٹی موٹی باتوں کے ذریعہ ان تعلقات کو نقصان پہنچ سکے ، ایران نے دھشت گردی سے مقابلہ میں ہمارا پورا پورا ساتھ دیا تھا اور ہم بھی اقتصادی جنگ میں ایران کا مکمل ساتھ دیں گے ۔

سرزمین عراق کے اس مرجع تقلید نے تاکید کی : دنیا کے اکثر بڑے ممالک خصوصا پڑوسی ممالک از جملہ ترکی، شام، لبنان ، پاکستان اور ھندوستان ، ایران پر امریکا کی اقتصادی پابندیوں کے مخالف ہیں ، ملت عراق بھی انہیں ممالک کے شانہ بشانہ ایران پر لگائی جانے والی امریکی پابندیوں کا مخالف رہے گی ، ہم ھرگز امانت میں خیانت نہیں کرنے والے ۔

انہوں نے عراق کے موجودہ حالات کی جانب اشارہ کیا اور کہا: قوم کے مسائل کا جواب اور ان کی مشکلات کا حل ایک شایستہ حکومت کی ذمہ داری ہے ، ہم حکومت کی تشکیل میں تاخیر کی بہ نسبت سیاسی پارٹیوں کو متنبہ کرتے ہیں ۔/۹۸۸/ن ۹۷۸

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬