‫‫کیٹیگری‬ :
12 August 2018 - 17:42
News ID: 436847
فونت
حجت الاسلام شیخ عبد المهدی کربلائی:
حرم حضرت امام حسین علیہ السلام میں حضرت آیت الله سیستانی کے نمائندہ نے تاکید کی کہ سیاست مدار اور ملک کے ذمہ دار افراد ھرگز اپنی ذمہ داریوں کو ایک دوسرے کی گردن پر نہ ڈالیں ۔
شیخ عبد المهدی کربلائی

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، حرم حضرت امام حسین علیہ السلام میں حضرت آیت الله سیستانی کے نمائندہ حجت الاسلام شیخ عبد المهدی کربلائی نے اپنے بیان میں عراق کے سیاسی طبقے اور ملک کے ذمہ دار افراد کو ذمہ داریوں کی ادائگی میں ٹال مٹول اورایک دوسرے کی گردن پر نہ ڈالنے سے پرھیز کرنے کی تاکید کی  ۔

انہوں نے علماء اور مذھبی شخصیتوں کی نصیحتوں پر توجہ کرنے کی تاکید کی اور کہا: خداوند متعال کا قران کریم میں ارشاد ہے کہ ھر کوئی اپنے اعمال کی بہ نسبت جواب دہ ہے اور حمکراں عوام کے حقوق بہ نسبت مسئول ہیں ۔

حجت الاسلام شیخ عبد المهدی کربلائی نے کہا: ملک کا سیاسی طبقہ خصوصا حکمراں اپنے کئے ہوئے وعدہ پر عمل کریں اور اس کی انجام دہی میں ذمہ داری محسوس کریں نیز ملک کی ترقی ، ثبات اور آبادانی و خطرات سے مقابلہ کی مکمل کوشش کریں ۔

انہوں نے عراقی حکمراں کو سب سے زیادہ ذمہ داری کا احساس کرنے کی تاکید کی اور کہا: افسوس ان دنوں ہم ملک میں بڑھتی ہوئی مشکلات اور اس بات کے شاھد ہیں کہ ملک کا ذمہ دار طبقہ اپنی ذمہ داریوں کو ایک دوسرے کی گردن پر ڈال رہا ہے اور عوام کی مشکلات و مسائل کے حل میں ٹال مٹول سے کام لے رہا ہے ۔ /۹۸۸/ ن۹۷۸

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬