یمن کی اسلامی تنظیم کے ایک اعلی وفد نے حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصر اللہ سے ملاقات اور گفتگو کی۔
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یمن کی اسلامی تنظیم کے ایک اعلی وفد نے حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصر اللہ سے ملاقات اور گفتگو کی۔
اطلاعات کے مطابق اس ملاقات میں یمن کی تازہ ترین صورتحال، علاقائي امور اور عالمی مسائل کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس ملاقات میں انصار اللہ کے ترجمان محمد عبدالسلام نے یمن کے بارے میں حزب اللہ لبنان کے شجاعانہ ، اصولی اور انسان دوستانہ مؤقف کی تعریف اور شکریہ ادا کیا۔
یمنی وفد نے اس ملاقات میں 2006 کی جنگ میں اسرائيل پر حزب اللہ کی شاندار اور تاریخي فتح کی سالگرہ کی مناسبت سے بھی مبارکباد پیش کی۔/۹۸۹/ف۹۴۰/
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے