‫‫کیٹیگری‬ :
19 August 2018 - 20:05
News ID: 436919
فونت
حجت الاسلام مقصود علی ڈومکی :
مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے سیکریٹری جنرل نے کہا کہ علامہ حیدر علی جوادی کے فرزند علامہ حسن جوادی کی بلاجواز گرفتاری اور ان پر بہیمانہ تشدد کے سبب ان کی شہادت کے خلاف سند بھر میں نماز عید الاضحٰی کے موقع پر سیاہ پٹیاں باندھ کر احتجاج کیا جائے گا۔
حجت الاسلام مقصود علی ڈومکی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے سیکریٹری جنرل حجت الاسلام مقصود علی ڈومکی نے وحدت ہائوس کراچی سے میڈیا کو جاری بیان میں کہا : ڈی آئی خان میں جاری شیعہ نسل کشی اور معروف بزرگ عالم دین علامہ حیدر علی جوادی کے فرزند علامہ حسن جوادی کی بلاجواز گرفتاری اور ان پر بہیمانہ تشدد کے سبب ان کی شہادت کے خلاف سند بھر میں نماز عید الاضحٰی کے موقع پر سیاہ پٹیاں باندھ کر احتجاج کیا جائے گا۔

انہوں نے کہاکہ مجلس وحدت مسلمین سندھ ،اصغریہ آرگنائزیشن پاکستان اوراصغریہ اسٹوڈنٹس پاکستان شہید علامہ محمد حسن جوادی کی المناک شہادت پر صدائے احتجاج بلند کرتے ہوئے 19 اگست بروز اتوار مختلف مقامات پر پریس کانفرنسز منعقد ہوں گی۔

ان پریس کانفرنسز میں علمائے کرام تنظیمی اکابرین مجلس وحدت مسلمین اصغریہ آرگنائزیشن پاکستان اے ایس او پی مدارس علمیہ کے ذمہ داران و دیگر ملی تنظیموں کے نمائندے  شریک ہوں گے۔

حجت الاسلام مقصودڈومکی نے اعلا ن کیا کہ علامہ علی بخش سجادی سکھر پریس کلب میں علمائےکرام ، ایم ڈبلیوایم اور اصغریہ آرگنائزیشن کے رہنمائوں کے ہمراہ پریس کانفرنس کریں گے۔

جیکب آباد پریس کلب میں حجت الاسلام مقصودڈومکی ایم ڈبلیوایم اور اصغریہ آرگنائزیشن کے رہنمائوں کے ہمراہ پریس کانفرنس کریں گے، جبکہ کراچی اور حیدرآباد کے شیڈول کا بھی جلد اعلان کردیا جائے گا۔

انہوں نے کہاکہ ملت کے تمام ذمہ داران اس ظلم کے خلاف بھرپور آواز بلند کریں ۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬