رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حجۃ الاسلام سید جلال حسینی آستان قدس رضوی کے ادارہ اسلامی تبلیغات کے سربراہ نے کہا: شب عید قربان کا جشن بروز منگل 21 اگست کو صحن جامع رضوی میں منعقدہوگا۔
انہوں نے کہا: اس پروگرام میں حجۃ الاسلام والمسلمین حسینی اراکی تقریر کریں گے اور علی خوش چہرہ حر م مطہر رضوی کے ذاکر اہل بیت علیہم السلام دعائے توسل کی قرائت کریں گے ۔
انہوں نے جش روز عید قربان کے حرم مطہر رضوی کےامام خمینی(رہ)ہال میں منعقد ہونے کی خبر دی اور کہا: یہ پروگرام صبح 10 سے 12 بجے تک ملک کے سرکاری عہدے داروں ، فوج اور حرم مطہررضوی کے خادمین و زائرین ومجاورین کے حضور منعقدہوگا۔
آستان قدس رضوی کے ادارہ اسلامی تبلیغات کے سربراہ نے حجۃ الاسلام والمسلمین سید مرتضی حسینی کو روز عید قربان کے پروگرام میں بعنوان خطیب اعلان کیا اور کہا: اس پروگرام میں شعراء و ذاکرین اہل بیت علیہم السلام منقبت و قصیدہ خوانی کریں گے۔
انہوں نے اس پروگرام میں منقبتی گیت کو بھی اس پروگرام کا حصہ قراردیا اور کہا:عشرہ ولایت میں شبانہ روز متعدد پروگرام حر م مطہر رضوی کے مختلف صحن و ہالوں میں منعقدہوں گے ۔
آستان قدس رضوی کے ادارہ اسلامی تبلیغات کے سربراہ نے کہا :حر م مطہر رضوی میں غیرایرانی زائرین کے لیے خصوصی پروگرام مقام ولایت کی تبیین کی خاطر منعقد کیے جائیں گے۔
حسینی کے بقول عید قربان و عشرہ ولایت کے جشن و محافل میں دارالرحمہ اور کوثر ہال و صحن غدیر میں منقبت و قصیدہ خوانی غیرا یرانی زائرین کے پروگراموں میں شامل ہے۔
آستان قدس رضوی کے ادارہ اسلامی تبلیغات کے سربراہ نے تذکر دیا: مرکزی پروگراموں کے علاوہ کہ جو صحن جامع رضوی اور امام خمینی (رہ)ہال میں منعقدہوں گے تقاریر و عید قربان کے پروگرام خواتین کے لیے مخصوص حضرت زہرا (س) ہال میں قبل نماز ظہر و عصراور قبل از نماز مغرب وعشاء منعقد ہوں گے۔ /۹۸۹/ف۹۴۰/