رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق ، سرزمین ایران کے مشھور عالم دین حجت الاسلام محمد حسین مشکوری نے ایک پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا: خداوند متعال نے عید غدیر کے دن رسول اسلام(ص) سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر لوگوں تک ولایت امیرالمومنین علی علیہ السلام نہیں پہونچائی توگویا کار رسالت انجام نہیں دیا ، پیغمبر اکرم(ص) نے اس حکم الھی کو پہونچانے کے لئے تین طریقہ اپنایا تاکہ حکم الھی ثمر بخش ہوسکے ۔
انہوں نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ رسول اسلام(ص) نے حکم الھی کو لوگوں تک پہونچانے کے لئے پہلے خطبہ دیا پھر ولایت کا اعلان کیا اور اس کے بعد بیعت کرنے کو کہا، تاکید کی: لفظ امیرالمومنین فقط و فقط علی علیہ السلام سے مخصوص ہے کہ جو خدا کی جانب سے انہیں عطا کیا گیا ہے ، لفظ امیرالمومنین وہ لفظ ہے جو علی علیہ السلام کے علاوہ کسی کے شایان شان نہیں حتی دیگر ائمہ طاہرین کے لئے بھی اس کا استعمال مناسب نہیں ہے ۔
حجت الاسلام مشکوری نے یہ کہتے ہوئے کہ غدیر کے دن کھانا کھلانا ، یوم غدیر کی اہم ترین سنت ہے کہ جو پیغام غدیر کو دنیا میں پھیلنے اور اس کی توسیع کا باعث ہوگی کہا: رسول اسلام(ص) نے اعلان ولایت امیرامیرالمومنین علی علیہ السلام کے بعد دو خیمہ نصب کروایا اور پھر لوگوں کو بیعت کرنے کو کہا کہ حاضرین پہلے رسول اسلام(ص) کے خیمہ میں جاکر حضرت سے بیعت کرتے پھر امیرالمومنین علی علیہ السلام کے خیمہ میں جاکر ان سے بیعت کرتے ۔
انہوں نے اپنے بیان کے آخر میں یہ بیان کرتے ہوئے کہ اهل بیت(ع) نے پیغام غدیر اور ولایت امیرالمومنین علی علیہ السلام کی شناخت اور اسے دوسروں تک پہونچانے کی تاکید کی ہے کہا: پیغام غدیر پہونچانا سبھی کا وظیفہ ہے تاکہ بعد کی نسلیں اس سے بخوبی آگاہ ہوسکیں ۔ /۹۸۸/ ن ۹۷۶