رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، سرزمین ایران کے مشھور شیعہ عالم دین آیت الله موسوی جزائری نے عید غدیر کی منابست سے منعقد ہونے والے عظیم الشان جشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا: ہم عید غدیر میں خوشی منانے کے باوجود اس کے بات سے دکھی ہیں کہ ہمارے اہل سنت بھائی غدیر کو نہیں سمجھ سکے اور وہ غدیر کے سلسلہ میں قران کریم کی آیات پر توجہ نہیں کرتے ۔
انہوں نے مسلمانوں میں اتحاد کے فقدان پر ناراضگی کا اظھار کیا اور کہا : امریکا ، غاصب صھیونیت اور اسلام کے دیگر دشمنوں کے مقابل مسلمانوں کا اتحاد ضروری ہے ۔
حوزه علمیه خوزستان کے زعیم نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ رسول خدا(ص) نے امیرمومنین علیا(ع) کو شھر علم کا دروازہ قرار دیا ہے کہا: عید غدیرخم، مسلمانوں کے اتحاد کی عید ہے اور قران کریم کی آیت «وَاعْتَصِمُوا بِحَبْلِ اللَّهِ جَمِيعًا» مسلمانوں کو اتحاد و یکجتہی کے ساتھ اللہ کی رسی کو مضبوطی کے ساتھ پکڑنے کی دعوت دیتی ہے ۔
آیت الله موسوی جزائری نے آیت کریمہ « وَ اعْتَصِمُوا بِحَبْلِ اللَّهِ جَمِيعًا» میں موجود لفظ "بِحَبْلِ" سے مراد امام علی جانا اور کہا: روز عید غدیر پیغمبر اکرم(ص) کے ہاتھوں حضرت علی (ع) کو منصب امامت پر منصوب کئے جانے کا دن اور حضرت کی جانب سے اپنی جانشینی کے اعلان کا دن ہے کہ جس کے ذریعہ دین اسلام کامل ہوگیا اور اللہ کی نعمتیں تمام ہوگئیں ۔
انہوں نے شیعہ و سنی اتحاد کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے اہل سنت بھائیوں کو خطاب میں کہا: اسلام کی پیروزی کے لئے دشمنوں کے مقابل شیعہ و اہل سنت ایک ہوجائیں ، ہم سبھی متحد رہیں تاکہ دنیا میں باعظمت و سرداری کرسکیں ۔/۹۸۸/ ن ۹۷۷