حرم امام حسین(ع) سے وابستہ قرآنی مرکزالزھرا کے تعاون سے حوصلہ افزائی کی تقریب منعقد کی گئی ۔
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، روضہ حسینی(ع) کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق الزھرا قرآنی مرکز کے ڈایریکٹر سرور مھدی عبداللہ کا کہنا تھا : خواتین کے اعزاز میں منعقدہ پروگرام میں حفظ، حسن قرآت اور تفسیر قرآنی مقابلہ (قطوفها دانیة) کی کامیاب طالبات کے ناموں کا اعلان اور ان میں انعامات تقسیم کیے گیے۔
تقریب میں نمایاں خدمات پر دیگر قرآنی خواتین کی حوصلہ افزائی بھی کی گئی۔
ان کا کہنا تھا: دو سال پہلے قائم شدہ اس مرکز میں اس وقت عراق کے مختلف صوبوں سے بیس طالبات قرآنی شعبوں میں تدریسی شعبوں میں مصروف عمل ہیں۔/۹۸۸/ ن۹۴۰
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے