‫‫کیٹیگری‬ :
30 August 2018 - 12:20
News ID: 437011
فونت
حجت الاسلام سید سبطین حیدر سبزواری :
اسلامی تحریک پنجاب کے صدر نے کہا کہ مغربی ممالک خاص طور پر ہالینڈ کی طرف سے توہین آمیز خاکوں کی اشاعت اور مقابلے، اسلام کیخلاف نفرت پھیلانے اور مسلمانوں میں اشتعال پیدا کرنے کی غلیظ مہم ہے ۔
حجت الاسلام سید سبطین حیدر سبزواری:

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی تحریک پنجاب کے صدر اور متحدہ مجلس عمل کے صوبائی نائب صدر حجت الاسلام سید سبطین حیدر سبزواری نے کہا ہے کہ مغربی ممالک خاص طور پر ہالینڈ کی طرف سے توہین آمیز خاکوں کی اشاعت اور مقابلے، اسلام کیخلاف نفرت پھیلانے اور مسلمانوں میں اشتعال پیدا کرنے کی غلیظ مہم ہے۔

انہوں نے وضاحت کی : نبی آخرالزمان حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہٰ وسلم اس کائنات کی معزز ترین ہستی ہیں، جنہیں اللہ تعالیٰ نے رحمت اللعالمین، خاتم المرسلین اور اسلام کو آخری دین قرار دیا، یورپی گماشتوں سے نبی کی شان میں فرق کوئی فرق آ سکتا ہے اور نہ ہی اسلام کیخلاف نفرت سے دین مبین کی اشاعت اور فروغ رک سکتا ہے۔

حجت الاسلام سبطین سبزواری نے کہا کہ مسیحیت خاتم الانبیا حضرت محمد مصطفی کی منکر ہے، مغربی معاشرہ دین سے بیزاری کے باعث بکھر چکا ہے، چونکہ وہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی تعلیمات سے بھی دُور ہو چکے ہیں، ہم حضرت عیسیٰ پر ایمان نہ لائیں تو ہمارا ایمان مکمل نہیں ہو سکتا۔

انہوں نے کہا کہ ہالینڈ کی فریڈم پارٹی کے سربراہ گیرٹ ورلڈ نے پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہٰ وسلم کی شان میں گستاخی کلئے گستاخانہ خاکوں کا مقابلہ رکھ کر مسلمانوں کی غیرت کو للکارا ہے مگر افسوس ابھی تک کسی مسلمان ملک کی طرف سے اس کیخلاف سفارتی سطح پر کوئی عملی اقدام نہیں ہوا۔

جوکہ ہمارے ایمان کی کمزوری کا ہے، ہم مسلمان اس لئے ہیں کہ آخری نبی پر ایمان لاتے اور ان کی شریعت پر عمل کرتے ہیں، اگر ان کی ناموس پر کوئی حملہ آور ہو اور ہم خاموش رہیں تو ہمیں اپنے ایمان بارے سوچنا چاہیے، ہم ہزاروں عزتیں اور جانیں، رسول اللہ کی حرمت پر قربان کر دیں گے، ہالینڈ کی حکومت اس گستاخی کو روکے ورنہ عالمی حالات اچھے نہیں ہوں گے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬