‫‫کیٹیگری‬ :
01 September 2018 - 19:15
News ID: 437030
فونت
پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ان کی حکومت امریکی مطالبات کے سامنے سر نہیں جھکائے گی۔
عمران خان

میڈیا رپورٹوں کے مطابق پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے اسلام آباد واشنگٹن تعلقات میں پائی جانے والی کشیدگی کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم امریکہ کے ساتھ محاذ آرائی نہیں چاہتے لیکن منہ زوری کی امریکی پالیسی کے سامنے سر بھی نہیں جھکائیں گے۔

قبل ازیں پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے اپنی حکومت کی پالیسیوں کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ اسلام آباد حکومت وائٹ ہاوس کی پالیسیوں کی تابع نہیں ہے اور امریکی حکام پاکستان کو اپنا نوکر سمجھناچھوڑ دیں۔ امریکہ میں ٹرمپ کے برسر اقتدار آنے کے بعد سے واشنگٹن اور اسلام آباد تعلقات میں سخت کشیدگی پیدا ہوگئی ہے۔

پاکستان کے وزیراعظم نے مزید کہا کہ ان کا ملک تمام ہمسایہ ممالک خاص طور سے اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ اچھے اور برادارانہ تعلقات کا خواہاں ہے۔

عمران خان نے واضح کیا کہ وہ ایسے تمام معاہدوں اور سمجھوتوں کو منسوخ کردیں گے جن میں پاکستانی عوام کے مفادات کو مد نظر نہ رکھا گیا ہو۔/۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬