‫‫کیٹیگری‬ :
01 September 2018 - 19:22
News ID: 437031
فونت
شاہ اویس نورانی:
جے یو پی کے سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ مغرب اسلامو فوبیا میں مبتلا ہے، اسلام انتہاپسندی نہیں محبت کا درس دیتا ہے، دنیا بھر میں مسلمانوں کو امتیازی رویوں کا سامنا ہے۔
شاہ اویس نورانی

جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل صاحبزادہ شاہ محمد اویس نورانی نے عشرہ ختم نبوت کے سلسلہ میں منعقدہ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ جے یو پی کے زیراہتمام ملک گیر’’ عشرہ ختم نبوت‘‘ شروع ہو چکا ہے۔ اس سلسلہ میں ملک بھر میں ختم نبوت کانفرنسیں منعقد کی جا رہی ہیں۔

7 ستمبر کو پارلیمنٹ سے قادیانیوں کو غیر مسلم اقلیت قرار دینے کی یاد میں’’ یوم ختم نبوت‘‘ منایا جائے گا۔ حکومت قادیانیوں حساس ترین سرکاری کلیدی عہدوں سے الگ کرے کیونکہ قادیانیوں کی پاکستان کیساتھ نہیں پاکستان دشمنوں کیساتھ وفاداری کھلی حقیقت ہے۔

انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ تمام مذاہب کی مقدس شخصیات کی توہین کو سنگین ترین جرم قرار دے، مغرب اسلامو فوبیا میں مبتلا ہے، اسلام انتہاپسندی نہیں محبت کا درس دیتا ہے، دنیا بھر میں مسلمانوں کو امتیازی رویوں کا سامنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کو اسلام کیساتھ جوڑنا تعصب کی بدترین مثال ہے، دنیا کی سب سے بڑی انتہا پسندی اور دہشتگردی پیغمبر اسلام کی توہین کرنا ہے۔

صاحبزادہ شاہ اویس نورانی نے مزید کہا کہ امام شاہ احمد نورانی صدیقی نے قادیانیوں کو پارلیمنٹ میں غیر مسلم اقلیت قرار دلوانے کیلئے نمایاں کردار ادا کیا۔

مولانا عبدالستار خان نیازی تحریک ختم نبوت کے ہیرو تھے۔ ہم اپنے اکابرین کے نقش قدم پر چلتے ہوئے فتنہ قادیانیت کی مزاحمت کرتے رہیں گے۔

قادیانی خود کو مسلمان کہلوا کر آئین کی خلاف ورزی کے مرتکب ہو رہے ہیں۔ عقیدہ ختم نبوت اسلام کی عمارت کی بنیاد ہے۔ منکرین ختم نبوت اسلام اور پاکستان کیخلاف سازشوں سے باز آ جائیں۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬