‫‫کیٹیگری‬ :
02 September 2018 - 21:58
News ID: 437043
فونت
آیت الله مکارم شیرازی :
حضرت آیت الله مکارم شیرازی نے اس تاکید کے ساتھ کہ آیت تبلیغ کی شان نزول و تفسیر سوائے ولایت امیر المومنین علی علیہ السلام کے کچھ نہیں ہو سکتا بیان کیا کہ اس آیت میں تین خصوصیت پائی جاتی ہے جس کا انطباق صرف مسئلہ ولایت پر ہے ۔
آیت الله مکارم شیرازی

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق حوزہ علمیہ قم میں درس خارج کے مشہور و معروف استاد حضرت آیت الله ناصر مکارم شیرازی مرجع تقلید نے ایران کے مقدس شہر قم کے مسجد اعظم میں طلاب و افاضیل کے درمیان منعقدہ فقہ کے درس خارج میں نئے تحصیلی سال کا آغاز ایام عید غدیر میں ہونے کو نیک امر جانا ہے اور حوزہ علمیہ کے تمام طلاب و افاضیل کے لئے کامیابی کی دعا کی ۔

انہوں نے عید غدیر خم کی مناسبت سے مبارک باد پیش کرتے ہوئے سورہ مبارکہ مائدہ کی آیت ۶۷ «يَا أَيُّهَا الرَّسُولُ بَلِّغْ مَا أُنزِلَ إِلَيْكَ مِن رَّبِّكَ وَإِن لَّمْ تَفْعَلْ فَمَا بَلَّغْتَ رِسَالَتَهُ ۚ وَاللَّـهُ يَعْصِمُكَ مِنَ النَّاسِ» کی تفسیر بیان کی اور اس آیت شریفہ کی شان نزول کو واقعہ غدیر اور مولا علی علیہ السلام کی جانشینی کا اعلان جانا ہے ۔

 انہوں نے کہا : یہ آیت شریفہ امیرالمومنین علی علیہ السلام کے ولایت کے سلسلہ میں بہت ہی اہم آیت ہے اور اس میں تعصب نہ پایا جائے تو اس کو قبول کرنا چاہیئے ۔

حوزہ علمیہ قم میں درس خارج کے مشہور و معروف استاد نے وضاحت کی : یہ آیت جو پیغمبر اکرم (ص) پر نازل ہوئی پیغمبر اکرم (ص) کی رسالت کے مساوی و برابر ہے اور اگر اس کو بیان نہیں کیا جاتا تو پیغمبر (ص) کی رسالت کو انجام نہیں دیا جا سکا تھا ، یہ کتنا اہم امر تھا کہ اس کی اس قدر اہمیت ہے کہ جو رسالت کے مساوی ہے ؟۔

حضرت آیت الله مکارم شیرازی نے اس آیت کی دوسری اہم نکات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا : قرآن کریم فرماتا ہے «واللَّـهُ يَعْصِمُكَ مِنَ النَّاسِ إِنَّ اللَّـهَ لَا يَهْدِي الْقَوْمَ الْكَافِرِينَ؛ خداوند تم کو اس امر کو پہوچانے میں ہر طرح کے خطرہ سے محفوظ رکھے گا » اس فرمان سے معلوم ہوتا ہے کہ اس پیغام کو پہوچانے میں رسالت کو خطرے کا خوف تھا ، اس پیغام کے خلاف یقینا دشمنوں کی سازش ہو رہی تھی کہ خداوند عالم نے فرمایا کہ میں تمہاری حفاظت کرونگا اور اس اہم پیغام کو بیان کرو ۔

انہوں نے اس آیت کے آخری حصہ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا : قرآن کریم کی طرف سے خبردار کیا جا رہا ہے کہ اگر کوئی تم سے دشمنی و مخالفت میں قدم بڑھائے گا تو وہ کفر کا راستہ اختیار کرے گا ؛ «ان الله لا یهدی القوم الکافرین» اہل سنت کے بزرگ مفسر جب اس آیت پر پہوچے تو اس کی تفسیر پر حیران رہ گئے ۔

حضرت آیت الله مکارم شیرازی نے اس تاکید کے ساتھ کہ اس آیت کی تفسیر سوائے موضوع ولایت کچھ نہیں ہو سکتا ہے بیان کیا : قرآن کریم کا واضح بیان مسئلہ ولایت ہے ، کوئی بھی تفسیر اس کے علاوہ اس آیت کی نہیں کی جا سکتی ہے اور ہم لوگوں کو فخر ہے کہ ولایت کے مسئلہ میں ہمارے استناد میں یہ آیت ہے ۔

انہوں نے تاکید کی : جس دین میں رسالت اور ولایت نہ پایا جائے وہ نقصان پہوچانے والا ہے ، اگر کوئی بھی دلیل ولایت کے مسئلہ میں سوائے اس آیت کہ نہ ہو تب بھی ہمارے عقیدہ کے لئے کافی ہے ، کیوں کہ کوئی بھی جواب اس کے مقابلہ میں نہیں دیا جا سکتا ہے ، اس آیت میں تین خصوصیت پائی جاتی ہے جس کا انطباق صرف مسئلہ ولایت پر ہے ۔/۹۸۹/ف۹۷۱/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬