‫‫کیٹیگری‬ :
12 September 2018 - 15:09
News ID: 437123
فونت
محرم کی پہلی تاریخ میں "حضرت زینب سلام اللہ علیہا کی سیرت میں عفاف و حجاب" کانفرنس اردوزبان زائرین کے لیے کہ جو خواتین حرم مطہر رضوی میں ہندوستان وپاکستان سے تشریف لائی ہوئی تھی منعقد ہوئی۔
آستان قدس رضوی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق آستان قدس رضوی ادارہ زائرین کے سربراہ حسین غلامپور نے بیان کیا :  ماہ محرم کے پہلے ہی روز "حضرت زینب سلام اللہ علیہا کی سیرت میں عفاف و حجاب" کانفرنس اردوزبان زائرین کے لیے کہ جو ہندوستان و پاکستان سے حرم مطہررضوی میں تشریف لائے ہوئے تھے، خصوصی طور پر منعقدہوئی۔

حسین علامپور نے وضاحت کرتے ہوئے بیان کیا : یہ عظیم پروگرام اسلام کی عظیم خواتین  جیسے حضرت زینب سلام اللہ علیہا کو نمونہ بنانے اورمسلمان خواتین کی اسلامی زندگی میں عفاف وحجاب کی ترویج و تبلیغ کی خاطراردو زبان زائر خواتین کے لیے منعقد ہوا۔

انہوں نے کہا : یہ جلسات تمام ماہ محرم میں ہر ہفتہ بروز منگل حوزہ و یونیورسٹی کےاساتذہ کی موجودگی میں منعقد ہوں گے اور ان میں خصوصا حجاب و عفاف سے مربوط مطالب ، خواتین کے درمیان اس ثقافت کو رائج کرنا ، قرآن کریم، نہج البلاغہ اور آ‏‏ئمہ طاہرین علیہم السلام کے فرامین میں حجاب و عفاف کی اہمیت بیان کی جائے گی۔

ادارہ زائرین غیر ایرانی کے سربراہ نے بیان کیا : تقاریر ومجالس، سوال و جواب کے جلسات، بیان احکام، عفاف  و حجاب کے سلسلے میں سرگرم افراد کےذریعہ تحلیل و تبصرہ وغیرہ ان پروگراموں میں شامل ہیں کہ جو ان کانفرنس میں منعقد ہوں گے اور ہر جلسے کے آخر میں ثقافتی مقابلہ اس کلاس و کانفرنس کے مطالب کے متعلق برپا ہوگا اور پھر ان علمی ثقافتی مقابلے میں کامیاب ہونے والے افراد کو انعامات سے نواز جائے گا۔

واضح رہے کہ اس کانفرنس کے پہلے دور میں کنیز رضا معتمدی عظیم عالمہ نے "حفظ کرامت زن، گھریلو معاملات میں استحکام اور معاشرے میں عفاف و حجاب کی رعایت  کے عنوان پر تقریر فرمائی۔/۹۸۸/ن۹۷۸/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬