رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حضرت امام علی رضا علیہ السلام کے روضہ منورہ کے صحن جامع رضوی میں حسینی شیرخوار بچوں کا ان کی ماؤں کے ساتھ عظیم اجتماع منعقد ہوا۔
اس پروگرام کے ابتداء میں حجۃ الاسلام برسلاتی نے بچوں کو دودھ پلانے کے احکام اور نکات بیان کیے اور محمد امین اطاعتی نے حضرت علی اصغر علیہ السلام کی شان میں سوزخوانی و نوحہ خوانی کی ۔
حجۃ الاسلام حلوائیان نے بھی حضرت امام حسین علیہ السلام کے شیرخوار حضرت علی اصغر علیہ السلام کی شان میں مرثیہ پڑھا ۔اور روزعاشور ہونے والے واقعہ کو بیان کیا۔
اس پروگرام میں حضرت علی اصغر علیہ السلام کی شہادت کا منظر ایک فلم کے طورپر کچھ جوانوں نے پیش کیا ۔
احمد واعظی ذاکر اہل بیت علیہم السلام نے اس پروگرام میں حسینی شیرخوار بچوں کے لیے مصائب پڑھے اور پھر شہید حسینی محراب کی دختر نیک اختر کے ذریعہ شہیدوں کی ماؤں کی جانب سے ایک نذرنامہ کی قرائت کی گئي کہ جس میں تمام ماؤں نے اپنے بچوں کو امام حسین علیہ السلام کے نام نذر کردیا ۔/۹۸۹/ف۹۴۰