‫‫کیٹیگری‬ :
18 September 2018 - 20:16
News ID: 437175
فونت
آئی اے ای اے میں روس کے نمائندے نے کہا کہ بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کی حالیہ رپورٹ کے مطابق ایران نے جوہری معاہدے کے تحت اپنے کئے گئے وعدوں پر شفافیت کے ساتھ عمل کیا ہے۔
ایران جوہری معاہدہ

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق آئی اے ای اے میں روس کے نمائندے نے کہا کہ بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کی حالیہ رپورٹ کے مطابق ایران نے جوہری معاہدے کے تحت اپنے کئے گئے وعدوں پر شفافیت کے ساتھ عمل کیا ہے۔

ایٹمی توانائی کی بین الاقوامی ایجنسی میں روسی نمائندے میخائیل اولیانوف نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی نے اپنی بارہویں رپورٹ میں جوہری معاہدے پر عمل درآمد کرنے سے متعلق اسلامی جمہوریہ ایران کی دیانت داری اور شفاف کارکردگی کی تصدیق کی ہے۔
 

انہوں نے اس بات کا اضافہ کردیا کہ حالیہ مہینوں میں، ایران جوہری معاہدے کے اراکین اور ایرانی مقامات کے در میان متعدد میٹنگ منعقد ہوئی جس کی آخری میٹنگ 11 ستمبر کو( بروزمنگل، گزشتہ ہفتے) ویانا میں منعقد ہوئی۔
 

روسی نمائندے نے کہا کہ اس معاملے میں کچھ پیش رفت حاصل ہوا ہے لیکن کافی نہیں ہے۔

انہون نے کہا کہ اس سلسلے میں ایرانی حکام بعض اوقات، سینٹرکریٹج مشین کے مینوفیکچرنگ پلانٹ کی ترتیب اور کاروباری حوالے سے ایران کی پوزیشن کو آپ گڑید کرنے کے امکان کے بارے میں اظہار خیال کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایران کی طرف سے ان بیانات کا اظہار دراصل اپنے یورپی شرکا کی کوششون کو اقتصادی شعبے میں بڑھانے اور کھوئے ہوئے مواقع کی بحالی کے لئے ایک واضح پیغام ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬