‫‫کیٹیگری‬ :
18 September 2018 - 14:42
News ID: 437177
فونت
حرم امام رضا علیہ السلام میں ؛
آستان قدس رضوی کے طرف سے "کرامت و صلح حضرت امام علی رضا علیہ السلام کی سیرت میں" انٹرنیشنل سیمنار کے تحت بین الاقوامی صلح کے حقوق و تاریخ کے ابعاد کی تحقیق پیش کی گئی۔
حرم امام رضا

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امام رضا علیہ السلام کے حرم مطہر کی طرف سے " کرامت و صلح حضرت امام علی رضا علیہ السلام کی سیرت میں " انٹرنیشنل سیمنار کے تحت بین الاقوامی صلح کے حقوق و تاریخ کے ابعاد کی تحقیق پیش کی گئی۔

ڈاکٹر غلام رضا کحلکی  آستان قدس رضوی کے ادارہ مطالعات و پروگرام کے سربراہ نے اس سیمنار کے دوران ایک خصوصی میٹنگ میں کہا :  عصر حاضر میں صلح و امنیت  ایک کھوئي ہوئی چیز ہے  اور بین الاقوامی سطح پر کچھ ایسی چیزیں وجود میں آچکی ہیں  کہ جن کی خاطر بہت افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ عالمی پیمانے پر صلح وامنیت وجود میں نہیں آئی ہے۔

انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے بیان کیا : مغربی ممالک صلح و امنیت کے نعرے لگاتے ہیں لیکن عملی طور پر کوئی بھی اقدام انجام نہیں دیتے۔ وہ لوگ مدعی ہیں کہ ہر طرح کا جمہوری نظام بین الاقوامی طور پر صلح و امنیت قائم کرسکتا ہے لیکن عملی میدان میں انہوں نے کوئی مدد نہیں  کی ہے اور اس کے برعکس صلح و امنیت کو خراب کیا ہے اور انٹرنیشنل طور پر صلح و امنیت کو فتنہ و فساد میں تبدیل کردیا ہے ؛ اس طرح کے مسائل کی مثال آج کی دنیا میں یمن و شام وغیرہ میں ہونے والے حوادث و اتفاقات ہیں کہ جہاں  حقیقت میں انسانی حقوق کی سراحتا خلاف ورزی کی جارہی ہے ۔

انہوں نے اس تاکید کے ساتھ کہ  کہ صلح وامنیت اس وقت ایجاد ہوگی کہ جب  انسان اس کو اپنی فطرت کے تقاضے کے تحت تلاش کرے کہا : ہم کو یقین کر لینا چاہیے کہ فطر ت دین اور آئمہ طاہرین علیہم السلام کی سیرت طیبہ پر عمل پیرا ہونا دنیا میں عالمی پیمانے پر صلح و امنیت کو متحقق کرسکتا ہے اور اسی طرح دینی مطالب پر دقت کے ساتھ عمل کرنا اور ادیان و مذاہب کے درمیان گفتگو کی راہ ہموار کرنا اور ان کے درمیان مشتراکات کو اجاگر کرنے سے عالمی پیمانے پر صلح و امنیت کا پیغام دیا جاسکتا ہے۔

غلام رضا کحلکی نے اپنی گفتگو میں کہا : اس عالمی مسئلہ کی اہمیت کے پیش نظر آستان قدس رضوی کے بین الاقوامی امور کے ادارے نے کوشش کی اور اس سلسلے میں ملکی اور غیر ملکی مراکز کے تعاون سے ایک سیمنار کے تحت خصوصی سمینارعالمی سطح پر  منعقد کیا جائے اور اسلام و اہل بیت علیہم السلام کی سیرت کی تبیین اور سیرت رضوی کی دقیق توضیح پیش کی جائے اور اس سلسلے میں پہلی مرتبہ  خصوصی وبینار " کرامت و صلح  حضرت امام علی رضا علیہ السلام کی سیرت کے پیش نظر" منعقد کیا  گیا ۔

آستان قدس رضوی کے ادارہ مطالعات و پروگرام کے سربراہ نے کہا : یہ سیمنار خصوصی ویب کے تحت اوگانڈا کی کامپالا یونیورسٹی کے پروفیسر آدم سبیالا؛ پاکستان کے ادارہ حکمت کدہ کے سربراہ ؛ حجۃ الاسلام ڈاکٹر سید سلمان نقوی اور آستان قدس رضوی کے اسلامی تحقیقات فاؤنڈیشن کے سیرت و ثقافت رضوی اور اسلامی افکار و علم کلام سیکشن سے متعدد مقررین کے حضور منعقد ہوئی، کہ جس میں آستان قدس رضوی کی جانب سے مشہد مقدس میں فردوسی یونیورسٹی کے دین اور صلح کے محقق  ڈاکٹر اکبری کی سربراہی میں انٹرنیٹ کے میدان میں ویب سائٹس  کی راہ ہموار کی ہے۔ /۹۸۹/ف۹۷۱/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬