رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امام حسین علیہ السلام اور ان کے با وفا اصحاب و انصار کی شہادت کی مناسبت سے عزاداری شب تاسوعای حسینی حسینیہ امام خمینی (ره) تہران میں منعقد ہوئی جس میں قائد انقلاب اسلامی نے شرکت کی ۔
اس مجلس عزا میں اسلامی جمہوری ایران کے سربراہاں اور ہزاروں کی تعداد میں عوام نے شرکت کی ، اس مجلس عزا کو ایران کے مشہور و معروف خطیب اور حوزہ علمیہ و یونیورسیٹی کے مشہور استاد حجت الاسلام والمسلمین ڈاکٹر ناصر رفیعی نے خطاب میں دین میں ثبات قدم کے راستوں کو بیان کرتے ہوئے کہا : ثبات قدم کا معنی حق کے موقف پر قائم رہنا ہے اور یہ اہم امور دعا و نماز شب کے پڑھنے سے حاصل ہوتی ہے ، انبیاء اور اہل حق کے قیام کی تاریخ کا مطالعہ کرنے اور اسی طرح لوگوں کی مدد کرنے سے حاصل ہوتی ہے ۔
حجت الاسلام ڈاکٹر رفیعی نے حضرت قمر بنی هاشم ابولفضل العباس (ع) کو دین میں ثابت قدم اور استحکام کا نمونہ جانا ہے اور وضاحت کی : حضرت عباس علمدار علیہ السلام کی منفرد خصوصیت یہ تھی کہ ان کے سلسلہ میں آئمہ اطہار علیہ السلام نے تعریف و تمجید کی ہے ، چار امام معصوم کے مکتب میں شاگردی اور حضرت اباعبدالله امام الحسین (ع) کے لشکر کی علمداری ہیں ۔
اس مجلس میں ایران کے مشہور مداح و ذاکر جناب انسانی اور جناب کریمی نے حضرت اباعبدالله الحسین و حضرت ابالفضل العباس علیهما السلام کے مصائب پڑھے ۔/۹۸۹/ف۹۷۷/