‫‫کیٹیگری‬ :
22 September 2018 - 16:14
News ID: 437199
فونت
وزارت خارجہ پاکستان نے ایران کے شہر اہواز میں دشت گردانہ حملے کو شدید الفاظ میں مذمت کی۔
 ڈاکٹر محمد فیصل

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق وزارت خارجہ پاکستان نے ایران کے شہر اہواز میں دشت گردانہ حملے کو شدید الفاظ میں مذمت کی۔

پاکستان وزارت خارجہ کے ترجمان " محمد فیصل" نے آج بروز ہفتہ کو ایران کے شہر اہواز میں فوجی پڑید کے دوران دہشت گردانہ حملے کو شدید الفاظ میں مذمت کی۔

انہوں نے اس دہشت گردانہ حملے میں زخمی اور شہید ہونے والوں کے لواحقین، ایرانی حکومت اورعوام کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کر دیا۔

فیصل نے اس بات پرزور دیا کہ پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے۔

فابل ذکر ہے کہ ایران میں تعینات پاکستان کی سفیر محترمہ 'رفعت مسعود' نے اپنے ذاتی تتوئیٹر اکاونٹ میں ایران کے اس دہشتگردانہ حملے کی مذمت کرتے ہو‏ئے اس حملے کے شہدا اور جان بحق ہونے والے کے لواحقین کے ساتھ ہمدری کا اظہار کیا۔

تفصیلات کے مطابق آج بروز ہفتہ ایران کے شہر اہوازمیں ایرانی افواج مسلح کی جانب سے فوجی پریڈ جاری تھی کہ اچانک دہشتگردوں نے حملہ کردیا۔

دہشتگردوں نے حملے کے بعد فائرنگ بھی شروع کردی جس کے نتیجے میں کم سے کم 20 فوجی اور غیر فوجی افراد زخمی اور 10 افراد شہید ہو گئے ہیں۔/۹۸۸/ن۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬