رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراقی سپریم کورٹ کے اسپیکر ہمام حمودی نے گزشتہ روز بغداد میں تعینات ایرانی سفیر ایرج مسجدی کے ساتھ ایک ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا : ہم اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ دہشتگردوں کے خلاف ایک فرنٹ پر ہیں۔
انہوں نے ایران کے جنوب مغربی صوبے خوزستان کے شہر اہواز میں حالیہ دہشتگردی حملے کی مذمت کرتے ہوئے بیان کیا : امریکہ ایسے اقدامات کے ذریعہ علاقے میں بدامنی اور عدم استحکام پھیلانا چاہتا ہے۔
ہمام حمودی نے خطے میں امریکی سازش کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا : امریکہ عرب قوم اور اسلامی جمہوریہ ایران میں بدامنی کے لئے مختلف سازشیں کر رہا ہے۔
عراقی سپریم کورٹ کے اسپیکر نے دہشتگردوں کے خاتمے کے لئے عالمی برادری کے درمیان باہمی تعاون پر زور دیتے ہوئے کہا : بغداد تہران کے ساتھ دہشتگردی اور اجنبیوں کی سازشوں پر ایک راستے پر قدم چل رہے ہیں۔
ایرج مسجدی نے اپنی گفتگو میں تاکید کرتے ہوئے کہا : دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعاون بڑھانا ناگزیر ہے۔
ایرانی سفیر نے عراق میں باہمی اتحاد اور یکجہتی پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ عراقی سیاسی طاقتوں کے درمیان یکجہتی کے ساتھ صدارتی اور وزارت عظمی کے انتخابات کا انعقاد کئے جائیں گے۔/۹۸۸/ن۹۷۷/