‫‫کیٹیگری‬ :
28 September 2018 - 15:28
News ID: 437263
فونت
آیت اللہ محمد علی موحدی کرمانی :
تہران کے خطیب نماز جمعہ نے خبردار کیا ہے کہ امریکہ و اسرائیل نے اگر کوئی غلطی کی تو علاقے میں ان کے ٹھکانے محفوظ نہیں رہیں گے۔
آیت اللہ موحدی کرمانی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق تہران کی نماز جمعہ کے خطیب نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف دشمن کی وسیع سازشوں اور نفسیاتی و اقتصادی جنگ کا مقصد میدان عمل میں ہمیشہ موجود رہنے والی ایران کی بہادر و غیور قوم میں مایوسی پیدا کرنا ہے۔

انھوں نے کہا کہ ایران کے چالیس سالہ اسلامی انقلاب نے امریکہ اور بین الاقوامی صیہونزم کی سرکردگی میں عالمی سامراج کی چولیں ہلا کر رکھ دی ہیں۔

آیت اللہ محمد علی موحدی کرمانی نے خبردار کیا کہ امریکہ و اسرائیل نے اگر کوئی غلطی کی تو علاقے میں ان کے ٹھکانے محفوظ نہیں رہیں گے۔

تہران کے خطیب جمعہ نے اسی طرح اہواز کے دہشت گردانہ حملے کی مذمت کی اور کہا کہ اس طرح کا مجرمانہ اقدام دشمنوں اور دہشت گردوں کی بے بسی کو نمایاں کرتا ہے۔

انھوں نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کی طرف بھی اشارہ کیا اور کہا کہ ظلم کا نتیجہ سقوط و زوال ہے اور امریکی صدر ٹرمپ تصور بھی نہیں کر سکتے تھے کہ اتنے بڑے پلیٹ فارم پر دنیا کے مختلف ملکوں کے صدور و اعلی حکام ان کی باتوں کا مزاق اڑاتے ہوئے قہقہے لگائیں گے۔/۹۸۸/ن۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬