‫‫کیٹیگری‬ :
07 October 2018 - 19:23
News ID: 437335
فونت
عراقی مدافعین حرم کے شہیدوں کے معزز خاندانوں کے ۴۱ افراد حرم رضوی میں زیارت کے لئے حاضر ہوئے اور اس دوران آستان قدس رضوی کے خادموں نے ان افراد کا استقبال کیا۔
مدافعین حرم

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق آج بروز ہفتہ ۱۴ مھرماہ (شمسی مہینہ) کو ۴۱ افراد پر مشتمل حشد الشعبی کے شہداء کے معزز خاندانوں کا ایک کاروان حضرت امام علی رضا علیہ السلام کی نورانی بارگاہ کی زیارت کے لئے حاضر ہوا اور آستان قدس رضوی کے رواق غدیر میں ادارہ غیر ایرانی زائرین کی جانب سے منعقد ہونے والے پروگراموں سے بہرہ مند ہوئے۔

شہید مدافع حرم کے برادر محترم جناب ’’ صلاح محمد ‘‘ جو کہ نجف اشرف سے زیارت کے لئے مشہد الرضا حاضر ہوا ہے اس پروگرام کے دوران اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہتا ہے: جس طرح ایرانی امام حسین علیہ السلام کی زیارت کے مشتاق ہیں ہم عراقی حضرت امام علی رضا علیہ السلام کی زیارت کے لئے تڑپتے ہیں اور عشق و ارادت سے مشہد مقدس تشریف لاتے ہیں۔

گفتگو کو جاری رکھتے ہوئے کہتا ہے: ہر سال ان دنوں میں زیارت کے لئے حاضر ہوتے ہیں اور ایرانی عوام ہمارا بہت اچھا استقبال کرتی ہے اور ہم بھی بھرپور کوشش کرتے ہیں تاکہ امام حسین علیہ السلام کے چہلم کے موقع پر ان کے لئے اچھے انداز میں میزبانی کے فرائض انجام دیں۔

یہ عراقی زائر تاکید کرتے ہوئے کہتا ہے کہ تکفیریوں اور دہشتگردوں کے خلاف عراق میں جنگ کے دوران ایرانی اور افغانی برادران کا عراقی عوام کے شانہ بشانہ ہو کر لڑائی کرنے کو ہرگز نہیں بھول سکتے اور ہمیشہ ان کے ممنون رہیں گے۔

مزید وضاحت دیتے ہوئے کہا: ان دو اقوام کے روابط اس وقت تک پائدار رہ سکتے ہیں جب دونوں ملتیں قومیت اور ملکی تعصب سے فراتر ہو کر آپس میں اتحاد ویکجہتی سے پیش آئیں گی اور دشمن کی جانب سے کئے جانے والے پراپگنڈوں کی پروا کئے بغیر آپس میں متحد رہیں۔

صلاح محمد نے مزید تاکید کرتے ہوئے کہا: شہداء کی معزز فیمیلیاں بہت سخت امتحان سے گزری ہیں اور شہداء کے راستے کو جاری رکھنے کے لئے روحی طور پر بہت زیادہ تکالیف کا سامنا کیا ہے؛ لیکن ہمیشہ اس راستہ پر رہیں اور اسلام و مسلمانوں کا دفاع کرتی رہیں ۔

شہید مدافع حرم کے بیٹے جناب اسماعیل صبری نے کہا کہ شہداء کے معزز خاندانوں کو ہمیشہ سے آئمہ اطہار علیہم السلام کی خاص عنایات شامل رہی ہیں اور انہوں نے بھی سخت ترین شرائط میں بھی آئمہ معصومین علیہم السلام سے توسل اور صبر واستقامت کے دامن کونہیں چھوڑااور یہ وہ توفیقات ہیں جو حضرات معصومین علیہم السلام کی جانب سے ہمیں عطا ہوئی ہیں۔

انہوں نے تاکید کرتے ہوئے کہا: ہر وہ عمل جو خداوند متعال کی رضا کے لئے انجام دیا جائے اگرچہ مشکل و دشوار ہی کیوں نہ ہو پروردگار سے زیادہ سے زیادہ جزا ملے گی۔

صبری نے مزید وضاحت دیتے ہوئے کہا: اس معنوی و روحانی سفر کے ثواب کو تمام شہداء کی ارواح کو ھدیہ کرتا ہوں اور امید کرتا ہوں کہ تمام شہیدوں کی ارواح آئمہ اطہار علیہم السلام کے ساتھ محشور ہو۔

آستان قدس رضوی کے ادارہ زائرین غیر ایرانی کی کاوشوں سے ان زائرین کے لئے متنوع و مختلف پروگرامز کا اہتمام کیا گیا من جملہ فلم دکھائی گئی، حرم شناسی سے متعلق کلاسز، بیان احکام، تقاریر، تحفہ تحائف ھدیہ کئے گئے اور ثقافتی مصنوعات بھی دی گئیں۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬