‫‫کیٹیگری‬ :
14 October 2018 - 14:33
News ID: 437395
فونت
حجت الاسلام راجہ ناصرعباس جعفری :
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری نے کہا کہ چہلم مارچ سے عالم اسلام میں باہمی اتحاد مزید مضبوط ہوگا جس سے امت مسلمہ کے دشمنوں میں مایوسی پیدا ہوگی۔
حجت الاسلام راجہ ناصرعباس جعفری

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل حجت الاسلام راجہ ناصرعباس جعفری نے کہاکہ زائرین کے مسائل صرف محرم الحرام کے پہلے عشرے یا چہلم کے ایام تک محدود نہیں بلکہ پاکستانی شہریوں کے ایران اور عراق کی زیارتوں کے سفر کا سلسلہ پورے سال جاری رہتا ہے۔

انہوں نے یہ تجویز دی ہے کہ ایران، پاکستان اور عراق کی خارجہ، داخلہ اور مذہبی امور کی وزارتوں پر مشتمل مشترکہ رابطہ اور تعاون کمیٹی کی تشکیل ہو جس کا مقصد زائرین کو درپیش مسائل کے حل کے لئے بہتر اور وقت کے مطابق اقدامات اٹھائے جائیں۔

حجت الاسلام راجہ ناصر عباس نے چہلم امام حسین (ع) کے سالانہ عظیم پیدل مارچ کو شیعہ سنی کی وحدت کی منفرد علامت قرار دیتے ہوئے کہا کہ چہلم مارچ سے عالم اسلام میں باہمی اتحاد مزید مضبوط ہوگا جس سے امت مسلمہ کے دشمنوں میں مایوسی پیدا ہوگی۔

انہوں نے پاک ایران سرحد تفتان پر پاکستانی زائرین کی پذیرائی کے لئے حکومت ایران کی منفرد انتظامات بالخصوص پاکستانی زائرین سے متعلق قائد اسلامی انقلاب کی خصوصہ توجہ کا شکریہ ادا کیا۔

حجت الاسلام جعفری نے مزید کہا کہ ایران اور پاکستان کی ہوائی کمپنیاں اس موقع پر مقدس مقامات کے لئے پاکستان سے براہ راست پروازیں چلائیں جس سے ان کا مالی فائدہ بھی ہوگا اور زائرین کو بھی سہولت فراہم ہوگی۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬