‫‫کیٹیگری‬ :
06 November 2018 - 16:30
‫نیوز‬ ‫کوڈ‬: 437590
فونت
سپریم کورٹ کی طرف سے؛
آرکیالوجیکل سروے آف انڈیا نے تاج محل مسجد میں جمعہ کےعلاوہ ادائیگی نماز سے روک دیا۔
تاج محل

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اے ایس آئی نے گزشتہ روز تاج محل کی مسجد کا وضو خانہ بھی بند کر دیا، اس حوالے سے اے ایس آئی کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کے احکامات پر تاج محل کی مسجد میں نمازکی ادائیگی روکی گئی ہے۔

جولائی میں سپریم کورٹ نے پٹیشن کی سماعت کرتے ہوئے فیصلہ جاری کیا تھا کہ تاج محل کی مسجد میں غیرمقامی باشندے نماز ادا نہیں کر سکیں گے۔

فیصلے میں یہ بھی کہا گیا تھا کہ تاج محل جمعے کو پبلک کے لیے بند رہتا ہے، صرف مقامی باشندے جمعے کو تاج محل کی مسجد میں جمعے کو دوپہر 12بجے سے 2بجے کے دوران نماز اداکرسکیں گے۔

دوسری جانب تاج محل کی انتظامی کمیٹی کے صدر نے نماز کی ادائیگی روکے جانے کو بلاجواز اور تعصب پر مبنی قرار دے دیا ہے۔

سید ابراهیم حسین زیدی نے بی جے پی کی مرکزی اور اترپردیش کی ریاستی حکومت پر مسلم مخالف سوچ رکھنے کا الزام عائد کیا۔/۹۸۹/ف۹۷۸/

تبصرہ بھیجیں
نام:
ایمیل:
* ‫نظریہ‬:
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬