رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عراق کے وزیراعظم عادل عبدالمہدی گزشتہ روز بغداد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عراق نے امریکی پابندیوں سے استثنی حاصل کرنے کے لئے وسیع پیمانے پر مذاکرات کئے. انہوں نے کہا کہ ایران سے متعلق امریکی پابندیوں پر ہمارا مؤقف یورپی یونین، روس، چین اور جاپان کی طرح واضح ہے اورعراق ہرگز ان پابندیوں کا حصہ نہیں بنے گا.
عراق کے وزیراعظم نے کہا کہ موجودہ صورتحال پر امریکی ناظم الامور سے گفتگو ہوئی اور اس کے علاوہ عراق کے سنیئر ماہرین قانون اور عالمی امور کچھ مدت سے امریکی اور ایرانی فریقین کے ساتھ بات چیت میں مصروف ہیں.
وزیراعظم عبدالمہدی نے اس بات پر زور دیا کہ عراق کا مذاکراتی وفد موثر نتیجے پر پہنچنے کے لئے پُرامید ہے جس کا مقصد عراق کی جانب سے ایران کے خلاف کسی بھی پابندیوں کے نظام کا حصہ نہیں بنناہے ۔/۹۸۸/ ن۹۴۰