رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق «زوال امریکا» عظیم کانفرنس اور حسینی اربعین اجلاس ایران کے قم صوبہ میں صوبائی حکام اور لوگوں کے تعاون سے مصلی قدس قم میں منعقد ہوا ۔
اسلامی امت تحریک امریکا کے سربراہ لوئیس فراخان نے اس کانفرنس میں بیان کیا : ہمارا ملک یعنی امریکا مسلسل کئی برسوں سے کبھی بھی اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ اچھا و دوستانہ تعلقات نہیں رکھتا تھا ؛ ایران کے ساتھ امریکا کی دشمنی کوئی جدید و نئی بات نہیں ہے بلکہ ڈاکٹر مصدق کے زمانہ سے ایسا ہی چلا آ رہا ہے جب اس وقت کی ایرانی حکومت نے ایران کے تیل پر سے امریکہ کی دلخواہ پالیسی کو ختم کر دی تھی ۔
امریکا میں انسانی حقوق کے فعال فرد نے اپنی گفت و گو کے سلسلہ کو جاری رکھتے ہوئے کہا : خداوند عالم نے ایک مرد کی زبان سے جو اولاد رسول میں سے ہیں یعنی امام خمینی (ره) کے ذریعہ اپنی حاکمیت و آواز عالمین تک پہوچایا اسی وجہ سے امریکا کی دشمنی خاص کر امام خمینی (ره) کے زمانہ سے جنہوں نے اسلامی انقلاب کی بنا رکھی زیادہ ہوئی اور یہ تنازعہ و دشمنی اسی طرح جاری ہے ۔