علامہ حمید حسین امامی:
ایس یو سی کے صوبائی صدر کا اکوڑہ خٹک میں دورہ کے موقع پر کہنا تھا کہ مولانا سمیع الحق کے قتل کی پرزور الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور انکی خدمات ملت اسلامیہ اور پاکستان کیلئے ناقابل فراموش ہیں ۔
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، علامہ سید ساجد علی نقوی کی ہدایت پر شیعہ علماء کونسل خیبر پختونخوا کے وفد نے علامہ حمید حسین امامی کی سربراہی میں دارلعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک کا دورہ کیا۔ ایس یو سی کے وفد نے مولانا سمیع الحق مرحوم کے بیٹوں اور بھائیوں سے فاتحہ خوانی اور تعزیت کی۔
وفد میں صوبائی جنرل سیکرٹری آخونزادہ مظفر علی، ممبر سیاسی سیل آخونزادہ اقتدار علی، مولانا سید امیر حسین، مولانا منتظر مہدی اور نسیم عباس بنگش شامل تھے۔
علامہ حمید حسین امامی نے مدرسے میں موجود مجمع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مولانا سمیع الحق کے قتل کی پرزور الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور ان کی خدمات ملت اسلامیہ اور پاکستان کیلئے نا قابل فراموش ہیں۔
مولانا سمیع الحق اتحاد بین المسلمین کے داعی تھے، ان کا قتل انسانیت کا قتل ہے۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے