رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق نائب ایرانی وزیر خارجہ برائے سیاسی امور سید عباس عراقچی نے کہا ہے کہ جوہری معاہدے سے متعلق امریکی رویہ اور مسلسل خلاف ورزی اس کے زوال کی علامت ہے۔
انہوں نے کہا کہ یورپی ممالک امریکی پابندیوں کو بے اثر کرنے کے لئے موثر طریقہ کی تلاش کررہے ہیں اور اس یہ بات ظاہر ہوتی ہے کہ امریکی صدر اپنے مقاصد میں ناکام ہوئے ہیں۔
عراقچی نے مزید کہا کہ امریکیوں نے سرتوڑ کوشش کی کہ دنیا کو ایران کے خلاف کھڑا کرے مگر ناجائز صہیونی ریاست اور سعودی عرب کے سوا کسی ملک نے امریکی اقدامات کا ساتھ نہیں دیا۔
انہوں نے کہا کہ امریکہ کو عالمی سطح پر بشمول افغانستان اور شام میں شکست ہوئی ہے، وہ نہ صرف عسکری اور سیاسی طاقت کے لحاظ سے کمزور پڑگیا ہے بلکہ اس کی معاشی طاقت میں بھی کمی آگئی ہے۔
سید عباس عراقچی نے مزید کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے پاس ایرانی عوام کے ساتھ احترام اور عزت پر مبنی گفتگو کرنے کے سوا کوئی راستہ نہیں دوسری جانب امریکہ اکثر اتحادی ممالک جوہری معاہدے کی حمایت کررہے ہیں اور اسے بچانے کے لئے کوشاں ہیں۔/۹۸۹/ف۹۴۰/