رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مجلس وحدت مسلمین پاکستان کےمرکزی سیکرٹری جنرل قائد وحدت حجت الاسلام راجہ ناصرعباس جعفری حفظہ اللہ نے مفکر پاکستان ، حکیم امت ،شاعر مشرق حضرت علامہ ڈاکٹر محمد اقبال ؒ کی 141ویں یوم ولادت کے موقع پر مرکزی میڈیا سیل سے جاری اپنے پیغام میں کہاکہ مفکر پاکستان ڈاکٹرعلامہ اقبال نے اپنی شاعری سے پاک و ہند کے لوگوںکی فکر کو تبدیل کر دیا تھاآپ نے معاشرے کی ناصرف اصلاح کی بلکہ اپنی شاعری سے افرادکی ذہنی وفکری تربیت فرمائی۔
انہوں نے مزید کہاکہ شاعر مشرق نے امت مسلمہ کو اغیار کی غلامی سے نجات ، نوجوانوں کو بلندی پروازی اور خدائے واحدکی اطاعت کا جو درس اپنے کلام کے زریعے دیا وہ تاقیامت کیلئےمشعل راہ ہے، اقبال کا فکر و فلسفہ نا فقط برصغیر بلکہ دیگر اقوام کیلئے بھی رول ماڈل کی حیثیت رکھتا ہے، دورحاضر کاتقاضا ہے کہ ہم ان کی انقلابی وفکری شاعری کی ترویج اور اس پرعمل کرنے کی سعی کریں اپنے اندر خودی پیدا کریں جوکہ ہماری قومی غیرت و حمیت کی ترجمانی کر سکے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/