‫‫کیٹیگری‬ :
10 November 2018 - 12:07
News ID: 437619
فونت
شیعہ علماء کونسل لبنان کے سربراہ نے غاصب صھیونیت سے بڑھںے والے ہر قسم کے تعلقات کی شدید مذمت کی اور کہا: عرب اور اسلامی مملک سے اہل یمن و فلسطین کی مدد کرنے کی تاکید کی ۔
 آیت الله شیخ عبد الامیر قبلان

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، شیعہ علماء کونسل لبنان کے سربراہ آیت الله شیخ عبد الامیر قبلان نے ایک پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انبیاء اور رسولوں خصوصا حضرت محمد مصطفی (صلی الله علیه و آله و سلم) کی تعلیمات کی بازگشت ضروری ہے تاکید کی: عالم اسلام کے لیڈرس اور رھبر، دنیا کے مظلوموں کی فریاد رسی کریں ۔

انہوں نے فلسطین کو عالم اسلام کا اہم مسئلہ جانا اور کہا: حق و باطل کے مقابلہ کی وجہ سے فلسطینیوں کی مظلومیت اہم ہے جس پر توجہ بہت ضروری ہے ۔

شیعہ علماء کونسل لبنان کے سربراہ نے غاصب صھیونیت سے بڑھںے والے ہر قسم کے تعلقات کی شدید مذمت کی اور کہا: عرب ممالک غاصب صھیونیت کی زیادتیوں کا مقابلہ کریں اور فلسطینیوں کی حمایت کے ذریعہ ان کے ضائع شدہ حقوق کی حمایت کریں ۔

انہوں نے اپنے بیان کے دوسرے حصہ میں یمن کے مسئلہ کی جانب اشارہ کیا اور کہا: عرب اور اسلامی مملک کے سربراہ و ذمہ دار افراد، اہل یمن و فلسطین کی مدد کریں ، وہاں پھلینے والی بھوک مری اور بیماریوں کے علاج کی کوشش کریں ، یمنیوں کو جنگ و بھوک مری میں تنھا چھوڑنا غیر انسانی عمل اور نامناسب ہے ۔

آیت الله قبلان نے جمعیت الوفاق اسلامی بحرین کے جنرل سکریٹری حجت الاسلام شیخ علی سلمان اور دیگر سیاسی و انسانی حقوق کے سرگرم افراد کے سلسلہ میں حکومت آل خلیفہ کے حالیہ اقدامات کی جانب اشارہ کیا اور کہا: ہم ، بحرینی عوام اور وہاں کے سیاسی رھبروں کے حق میں انجام پانے والے آل خلیفہ کے اقدامات شدید مذمت کوتے ہیں ۔

انہوں نے لبنان کی موجودہ مشکلات کی جانب اشارہ کیا اور کہا: سیاسی شخصیتیں جلد از جلد قومی حکومت تشکیل دے کر لوگوں کی مشکلات کو حل کرنے کی کوشش کریں ۔/۹۸۸/ ن ۹۷۵

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬