یورپی ملکوں کے پچاس اراکین پارلیمنٹ نے جنگ یمن فوری طور پر بند کرنے اور امن مذاکرات شروع کرنے پر زور دیا ہے۔
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق فرانس، برطانیہ، اٹلی اور جرمنی سمیت یورپی ملکوں کے پچاس سے زائد اراکین پارلیمنٹ نے پیرس میں ہونے والے ایک سیمینار کے دوران جنگ یمن کے فوری خاتمے اور تمام متحارب فریقوں کے درمیان مذاکرت شروع کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
یمن میں امن کی کوشش کے نام سے ہونے والےاس سیمینار میں یورپی ارکان پارلیمنٹ کے علاوہ غیرسرکاری تنطیموں اور جنگ مخالفین کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔
سیمینار کے اختتام پر جاری ہونے والے بیان میں سعودی اتحاد سمیت جنگ یمن میں الجھے ہوے تمام فریقوں کو اسلحہ کی فراہمی بند کرنے کا بھی مطالبہ کیا گیا ہے۔
فرانسیسی پارلیمنٹ ہاوس میں ہونے والے اس سیمینار کے دوران یمن میں انسانی صورتحال پر بھی غور کیا گیا اور مقررین نے یمن کے خلاف سعودی جنگ کو ظالمانہ اور لاحاصل قرار دیا۔
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے