رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایران کی جوہری مذاکرات کار ٹیم کے ایک سنیئر رکن نے کہا ہے کہ ایران حالیہ صورتحال سے نمٹنے کے لئے اپنے حساب سے آگے بڑھ رہا ہے اور ہم امریکی وزیر خارجہ مائیک پمپئو اور اس کے ہم خیالوں کی اشتعال انگیزی میں نہیں پھنسیں گے۔
'سید عباس عراقچی' جو وزیر خارجہ کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور بھی ہیں، نے مزید کہا کہ خود امریکہ کو بھی اس بات کا علم ہے کہ جوہری معاہدے اب بھی ایران کے لئے فائدہ مند ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایران اپنے حساب سے آگے بڑھ رہا ہے اور ہم پمپئو اور اس کے ہم خیالوں کی چالوں میں نہیں آئیں گے۔
عراقچی نے مزید کہا کہ امریکی پابندیوں کے بعد ایران کی مدد کرنے کے لئے یورپی ممالک میں موجودہ عزم کا کبھی ریکارڈ نہیں تھا، آج یورپی ممالک کے مؤقف واضح ہے اور وہ امریکہ کے قریبی اتحادی رہ کر بھی ایران کو پابندیوں کا مقابلہ کرنے کے لئے مدد فراہم کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ یورپی ممالک ایران جوہری معاہدے پر قائم ہیں اور وہ ہمارے ساتھ تعاون کو بڑھانے کے لئے پُرعزم ہیں جبکہ ایران اور یورپ کے درمیان مالیاتی لین دین سے متعلق خصوصی نظام کو فعال بنانے کے لئے بھی یورپی ممالک متحرک ہیں۔
سید عباس عراقچی نے مزید کہا کہ یورپ کی جانب سے امریکہ کے مالیاتی نظام بالخصوص ڈالر کی طاقت کا مقابلہ کرنا آسان کام نہیں تاہم یورپی ممالک اس منصوبے پر کام کررہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جیسا کے سپریم لیڈر نے پہلے بھی فرمایا ہے کہ جب تک جوہری معاہدہ ہمارے قومی مفادات کے مطابق ہو ہم اس پر عمل کرتے رہیں گے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/