رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق نیشن آف اسلام کے سربراہ لوئیس فراخان نے ایرانی عوام کے خلاف ٹرمپ انتظامیہ کی مخاصمانہ پالیسیوں اور ظالمانہ پابندیوں پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران نے جامع ایٹمی معاہدے کے تحت اپنے وعدوں پر عمل کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایران کی جانب سے ایٹمی معاہدے کی مکمل پاسداری کیے جانے کے باوجود امریکہ نے اس معاہدے سے یکطرفہ طور پر علیحدگی اختیار کی اور وہ تہران کے خلاف سخت ترین پابندیاں عائد کر رہا ہے۔
امریکی مسلمانوں کے رہنما نے کہا کہ ٹرمپ انتظامیہ کی عائد کردہ پابندیوں میں ایرانی عوام کو براہ راست نشانہ بنایا گیا ہے حالانکہ عالمی اداروں نے بارہا اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ایران نے جامع ایٹمی معاہدے کی ذرہ برابر بھی خلاف ورزی نہیں کی ہے۔
لوئیس فراخان نے مشرق وسطی کے بارے میں امریکی پالیسیوں پر نکتہ چینی کی اور کہا کہ امریکی پالیسیوں کے نتیجے میں مشرق وسطی میں بڑی جنگ کا خطرہ پیدا ہو گیا ہے۔
نیشن اف اسلام کے رہنما نے امریکی صدر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کی نابودی کی ذمہ داری تمہارے اوپر عائد ہو گی۔/۹۸۹/ف۹۴۰/