‫‫کیٹیگری‬ :
12 November 2018 - 16:58
News ID: 437641
فونت
جنرل ابوالفضل شکارچی:
جنرل ابوالفضل شکارچی نے ایک بیان میں دشمن کی تمام چھاونیوں کو اسلامی جمھوریہ ایران کی میزائل کے نشانہ پر بتایا ۔
جنرل ابوالفضل شکارچی

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی شھر کاشان سے رپورٹ کے مطابق، جنرل ابوالفضل شکارچی نے شھدائے گمنام کے ایک پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا: دشمن کی تمام چھاونیاں ایرانی میزائل کے نشانہ پر ہیں ۔

انہوں ںے اسلامی جمھوریہ ایران میں میزائل سیسٹم کی ترقی کو شھداء کے مرھون منت جانا اور کہا: دشمن کی پابندیوں کے باوجود ایران، شھیدوں کے خون کی برکت سے میزائل سیسٹم میں ترقی یافتہ ممالک کا حصہ بن گیا ہے کہ جو فقط و فقط معدود ممالک کے پاس موجود ہے ۔

جنرل شکارچی نے تاکید کی: آج دشمن کی تمام چھاونیاں اسلامی جمھوریہ ایران کی میزائل کے نشانہ پر ہیں ۔

انہوں نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ اسلامی جمھوریہ ایران نے اسرائیل کے کئی ھزار کیلو میٹر فاصلہ کو سو کیلو میٹر سے بھی کم کردیا ہے کہا: انقلاب اسلامی کے ۴۰ سال گذرنے کے بعد اب دشمن ٹکڑوں میں بٹنے کے قریب ہے اور انقلاب اسلامی کے پھیلنے کے خوف سے اب بے گناہوں اور معصوم بچوں کے قتل و خونریزی پر اتر آیا ہے ۔

جنرل شکارچی نے یہ کہتے ہوئے کہ اسلام دشمن عناصر خصوصا امریکا کی رھبریت میں عالمی سامراجیت نے گذشتہ ۴۰ برسوں میں مختلف طریقہ سے انقلاب اسلامی کے راستوں کو روکنے کی کوشش کی مگر انقلاب اسلامی، ولی فقیہ حضرت امام خمینی (رہ) و رھبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کے زیر سایہ اگے جانب بڑھتا چلا گیا ۔

انہوں نے مزید کہا: اگر کچھ ڈرپوک اور بزدل افراد سوشل میڈیا میں دشمن کو پہاڑ کے مانند بناکر پیش کر رہے ہیں تو یہ تعجب کا مقام نہیں ہے کیوں کہ خیانتکاروں کا یہی طریقہ رہا ہے ۔ /۹۸۸/ ن ۹۷۶

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬