عراق:
تحریک عصائب اهل الحق عراق نے سعودیوں کو متنبہ کیا کہ ممکن ہے یمنی عوام کا دفاع کرنے کے لئے یمن اپنی فورس روانہ کرے ۔
رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، تحریک عصائب اهل الحق عراق نے یمن کی بے گناہ عوام کے قتل عام پر سعودیوں کو متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ یمنی عوام کا دفاع کرنے کے لئے ضرورت کی صورت میں یمن اپنی فورس روانہ کرسکتے ہیں ۔
تحریک عصائب اهل الحق عراق کی ٹکڑی صادقون کا حصہ اور عراقی پارلیمنٹ ممبر عدی عواد نے کہا: سعودی اتحاد، یمن میں بچوں اور بے گناہوں کے قتل عام میں مصروف ہے ۔
انہوں نے انسانی حقوق کی عالمی تنظیم سے درخواست کی کہ وہ فقط تماشائی نہ بنیں بلکہ اس قتل عام پر روک لگائیں ۔
عواد نے کہا: صادقون ٹکڑی ضرورت کی صورت میں یمن میں یمن کی بے گناہ عوام کا دفاع کرنے کے لئے رضا کار گروپس تشکیل دے گا ۔
واضح رہے کہ تحریک عصائب اهل الحق، عراقی عوامی فورس " الحشد الشعبی" کا حصہ ہے۔/۹۸۸/ ن ۹۷۸
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے