‫‫کیٹیگری‬ :
18 November 2018 - 15:34
‫نیوز‬ ‫کوڈ‬: 437674
فونت
رسا نیوز ایجنسی کے زیر اھتمام؛
علمی اور تجزیاتی اجلاس« پاکستان کے شیعہ؛ قومی موقعیت اورعلاقائی صلاحیت» ۱۹ نومبر بروز دوشنبہ (سموار) رسا نیوز ایجنسی کے زیر اھتمام منعقد ہوگا ۔
اجلاس پاکستان کے شیعہ؛ قومی موقعیت اور علاقائی صلاحیت

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، « پاکستان کے شیعہ؛ قومی موقعیت اورعلاقائی صلاحیت» کے عنوان سے علمی اور تجزیاتی اجلاس، ۱۹ نومبر بروز دوشنبہ (سموار) کو رسا نیوز ایجنسی کے  مرکزی آفس شھر قم ایران میں منعقد کیا جائے گا ۔

اس اجلاس میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے جنرل سکریٹری حجت الاسلام و المسلمین راجہ ناصر عباس جعفری، الیکشن سے پہلے اور بعد کے پاکستان کے حالات کا تجزیہ کریں گے نیز عمران خان کی پیروزی میں مجلس وحدت مسلمین کے اہم کردار پر روشنی ڈالیں گے اور مختلف ایجنسیوں کے رپورٹرس کے سوالات کے جوابات دیں گے ۔

واضح رہے کہ شیعہ پاکستان کی دوسری آبادی ہیں اور نئی مردم شماری کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان کی 200 میلین آبادی میں 29 میلین یعنی 15 پرسنٹ شیعہ ہیں کہ جو ملک کے مختلف حصہ میں موجود ہیں مگر کراچی ، لاھور ، پیشاور اور کویٹہ میں ان کی بڑی آبادی ہے ۔

قابل ذکر ہے کہ مجلس وحدت المسلمین پاکستان (ایم ڈبلیو ایم) پاکستان میں شیعہ مسلمانوں کی ایک دوسری مذہبی و سیاسی تنظیم ہے جس کے پاکستان کے چاروں صوبوں بشمول آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے علاوہ دنیا کے کئی ملکوں میں شاخیں قائم ہیں ۔

یہ تنظیم اگست 2009 عیسوی میں وجود میں آئی اور اس تنظیم کا مقصد ملک میں شیعہ حقوق کے لئے آواز اٹھانے کے علاوہ شیعہ سنی اتحاد کے لئے کام کرنا ہے ۔ اسی وجہ سے تنظیم یہ ہر دہشت گردی کے واقعہ کی کھل کر مذمت کرتی ہے اور قاتلوں کو کیفرکردار تک پہنچانے کے لئے حکومت وقت پر زور دیتی ہے ۔/۹۸۸/ ن ۹۷۶

تبصرہ بھیجیں
نام:
ایمیل:
* ‫نظریہ‬:
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬